2025-05-09@15:33:10 GMT
تلاش کی گنتی: 8
«کہ رافیل»:
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ فضائی جھڑپ میں پاکستانی جنگی طیاروں کی جانب سے بھارتی رافیل طیارے مار گرائے جانے کے بعد یہ معرکہ عالمی عسکری حلقوں میں بھرپور توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ امریکہ اور یورپ سمیت دنیا کی بڑی افواج اس جھڑپ کا گہرائی سے تجزیہ کر رہی ہیں تاکہ مستقبل کے تنازعات میں جدید ہتھیاروں اور فضائی حکمت عملیوں کے مؤثر استعمال سے متعلق قیمتی معلومات حاصل کی جا سکیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے ”رائٹرز“ نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ بدھ کے روز پاکستانی فضائیہ کے چینی ساختہ J-10 جنگی طیاروں نے کم از کم دو بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں فضا سے...
رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستانی طیاروں نے رافیل طیاروں کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ عالمی برادری کو پاک بھارت کشیدگی میں اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے، پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کا کردار انتہائی ذمہ دارانہ ہے۔طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان آئندہ بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا، پاکستان اپنی شرائط پر بھارت کو جواب دے گا۔اس سے قبل ایوان میں خطاب کرتے ہوئے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ اس کے قریب ترین حلیف بھی نہیں کھڑے، اسرائیل کا بھارت کے ساتھ کھڑا ہونا فطری ہے، اسرائیل اور بھارت...
بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف شروع کیے جانے والا ’آپریشن سندور‘ جس بری طرح ناکام ہوا، اس نے مودی ہی نہیں رافیل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی کو بھی شرمندہ کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:مودی کا بھارتی پنجاب پر حملہ کرکے الزام پاکستان پر لگانے کا منصوبہ بے نقاب بھارت کی اس ہزیمت پر پاکستانی عوام کا خاصے پُرجوش ہیں، اس حوالے سے ایک شہری کا کہنا ہے بھارت نے آپریشن کا نام سندور رکھا، تو وہ سندور ہماری ہی فوج نے ان کے ماتھے پر لگا دیا۔ پاکستانی شہری کے مطابق رافیل طیارے بھارتی فضائیہ کا غرور تھا، مگر پاک فضائیہ نے بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں اس کے 5 طیارے مار گرائے۔ عام...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں کیے گئے بزدلانہ حملے کے جواب میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی ایئر فورس کے دو طیاروں کو گرادیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کی دشمن کے طیاروں کے ساتھ زبردست ڈاگ فائٹ ہوئی جس میں پاکستان کے شاہینوں نے اپنی برتری کو ثابت کیا ۔ پہلے ایک طیارے کو گرایا گیا لیکن اس کے کچھ ہی دیر بعد دوسرے طیارے کو بھی ڈھیر کردیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے ایک رافیل طیارے کو بھی گرایا گیا ہے۔ یہ وہی طیارہ ہے جس کو فرانس سے امپورٹ کرکے مودی سرکار سمجھ رہی تھی کہ...
ایئر کموڈور ریٹائرڈ خالد چشتی کا کہنا ہے کہ فضائی محاذ پر پاکستان کو بھارت پر برتری حاصل ہے، بھارتی میزائل رافیل کی رینج 150 کلومیٹر ہے جبکہ پاکستانی جہاز جے 10 سی کے میزائل بی ایل 15 کی رینج 200 کلومیٹر ہے اس طرح ہمیں میزائل میں بھی بھارت پر برتری حاصل ہے۔ وی ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے ایئر کموڈور ریٹائرڈ خالد چشتی نے کہا کہ اگر بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہے تو یہ تعین کرنا قبل از وقت ہوگا کہ کس ملک کا زیادہ نقصان ہوگا، اگر بھارت حملہ کر بھی دے تو پاکستان کے جواب میں اتنی شدت ہو سکتی ہے کہ اس کا نقصان بھارت کو کئی گنا زیادہ ہو۔ ان کا کہنا تھا...

پاکستان نے رافیل کے ساتھ دوسرا کون سا بھارتی طیارہ گرایا اور انہیں نشانہ کیسے بنایا گیا؟ تفصیل سامنے آگئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں کی گئی بزدلانہ کارروائی کے نتیجے میں پاکستان نے بھارت کے دو طیارے ڈھیر کردیے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے جن دو طیاروں کو گرایا گیا ہے ان میں ایک رافیل ہے جو فرانسیسی ساختہ ہے۔ دوسرا طیارہ جو پاکستان نے گرایا ہے وہ ایس یو 30 ایم کے آئی ہے جو کہ روسی ساختہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس یو 30 کو اکھنور سیکٹر میں گرایا گیا ہے۔ اس طیارے کو ایئر ٹو ایئر میزائل کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ دوسرے طیارے کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل ایچ کیو 9 کے ذریعے...
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات بھارتی ایئر فورس کے 4 رافیل طیاروں نے مقبوضہ کشمیر میں پیٹرولنگ کی۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھارتی جنگی طیاروں کی فوراً نشاندہی کرلی۔پاک فضائیہ کی بروقت مستعد کارروائی پر بھارتی رافیل طیارے واپس چلے گئے۔ بھارت 24 سے 36 گھنٹے میں فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے، وزیر اطلاعاتوفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ مستند انٹیلیجنس اطلاعات ہیں کہ بھارت پہلگام واقعہ سے جڑے بےبنیاد اور خودساختہ الزامات کو بنیاد بنا کر 24 سے 36 گھنٹے میں پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ...