آپریشن سندور کی ناکامی،’مودی کے لیے گھر میں چھپنا بھی مشکل ہوگا‘
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف شروع کیے جانے والا ’آپریشن سندور‘ جس بری طرح ناکام ہوا، اس نے مودی ہی نہیں رافیل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی کو بھی شرمندہ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مودی کا بھارتی پنجاب پر حملہ کرکے الزام پاکستان پر لگانے کا منصوبہ بے نقاب
بھارت کی اس ہزیمت پر پاکستانی عوام کا خاصے پُرجوش ہیں، اس حوالے سے ایک شہری کا کہنا ہے بھارت نے آپریشن کا نام سندور رکھا، تو وہ سندور ہماری ہی فوج نے ان کے ماتھے پر لگا دیا۔
پاکستانی شہری کے مطابق رافیل طیارے بھارتی فضائیہ کا غرور تھا، مگر پاک فضائیہ نے بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں اس کے 5 طیارے مار گرائے۔
عام پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ بھارت کا یہ گمان کہ پاکستانی ڈرون حملوں سے ڈر جائیں گے، خام خیالی ہے، اس لیے کہ پاکستانی شاہینوں نے 25 ڈرون فضا ہی میں مار گرائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پانڈو سیکٹر میں پاک فوج کی جوابی کارروائی، دشمن پسپا
شہریوں کے ماطبق شور مچانا ہندوستانی میڈیا کا پرانا وتیرہ ہے، یہ قوم نہ کبھی ڈری ہے نہ جھکی ہے۔
پاکستانیوں کا کہان ہے کہ پاک فوج نے دشمن کی مکمل بریگیڈ تباہ کر دی، مودی کے لئے گھر میں چھپنا بھی مشکل ہوگا۔
پُرجوش پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ تم بزدل قوم ہو جو صرف سکھوں پر ظلم کر سکتے ہو یا کینیڈا میں لوگوں کو مروا سکتے ہو۔
پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام پُرعزم ہے اور ہر محاذ پر افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آپریشن سندور پاک فوج پاکستانی عوام رافیل رافیل طیارے مودی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک فوج پاکستانی عوام رافیل رافیل طیارے کا کہنا ہے
پڑھیں:
25 فیصد مزید ٹیرف لگنے پر بھارت کا ردِ عمل بھی سامنے آگیا
بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے قومی مفاد کا تحفظ کرے گا، امریکا کا مزید 25 فیصد ٹیرف لگانے کا فیصلہ افسوس ناک ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا کے بھارت کے خلاف اقدامات غیرمنصفانہ، بلاجواز، غیرضروری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی جانب سے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف لگنے کا معاملہ، بھارت کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے قومی مفاد کا تحفظ کرے گا، امریکا کا مزید 25 فیصد ٹیرف لگانے کا فیصلہ افسوس ناک ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا کے بھارت کے خلاف اقدامات غیرمنصفانہ، بلاجواز، غیرضروری ہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا بھارت کو روس سے تیل خریدنے کی وجہ سے نشانہ بنا رہا ہے، بھارت روس سے تیل خریدنے سے متعلق اپنا موقف پیش کرچکا ہے۔