جنگ میں کتنے رافیل طیارے گرائے گئے؟ بھارتی رہنماؤں کی مودی پر کڑی تنقید
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
بھارتی رہنماؤں نے مودی کی نااہل اور ناقص پالیسیوں پر سخت تنقید شروع کر دی، شفافیت کی کمی اور جھوٹے بیانیوں کا ڈھونگ مودی کی پرانی روایت ہے۔
تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونیت ریڈی کا مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’’مودی سے سوال ہے کہ پاکستان نے حالیہ پاک بھارت جنگ میں کتنے رافیل طیارے مار گرائے؟‘‘
انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مودی طیارے تباہ ہونے کی حقیقت عوام سے کیوں چھپا رہے ہیں، مودی سرکار پاکستاں سے حالیہ جھڑپ میں بھارت کی ناکامی کو چھپانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔
تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مودی کی جانب سے طیاروں کی تباہی پر خاموشی اس بات کی دلیل ہے کہ مودی سرکار اپنی نااہلی کو چھپانا چاہتی ہے۔
اس سے قبل بھی ریونت ریڈی مودی کی پالیسیوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ ’’چار دن کی فوجی کارروائی کے بعد کیا ہوا؟ مودی حکومت نے آپریشن آدھے راستے میں ہی روک دیا۔‘‘
ریونت ریڈی کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کا اعلان کرنے سے پہلے مودی نے تمام جماعتوں کی رائے کیوں نہیں لی؟ مودی مؤثر جنگی حکمت عملی اختیار کرنے میں ناکام رہا، ٹرمپ کے دباؤ میں آکر مودی سرکار کے پاس جنگ بندی کے علاوہ کوئی چارہ نہ تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کہنا تھا کہ مودی سرکار مودی کی
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔