سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات بھارتی ایئر فورس کے 4 رافیل طیاروں نے مقبوضہ کشمیر میں پیٹرولنگ کی۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھارتی جنگی طیاروں کی فوراً نشاندہی کرلی۔

پاک فضائیہ کی بروقت مستعد کارروائی پر بھارتی رافیل طیارے واپس چلے گئے۔

بھارت 24 سے 36 گھنٹے میں فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ مستند انٹیلیجنس اطلاعات ہیں کہ بھارت پہلگام واقعہ سے جڑے بےبنیاد اور خودساختہ الزامات کو بنیاد بنا کر 24 سے 36 گھنٹے میں پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کےلیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ اطلاعات عطااللّٰہ تارڑ نے بتایا تھا کہ مستند انٹیلیجنس اطلاعات ہیں کہ بھارت پہلگام واقعہ سے جڑے بے بنیاد اور خودساختہ الزامات کو بنیاد بنا کر 24 سے 36 گھنٹوں میں پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔

عطا اللّٰہ تارڑ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ جنگ سے ہونے والے نقصانات کی ذمے داری بھارت پر ہو گی، بھارت کی کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا بھر جواب دیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سیکیورٹی ذرائع

پڑھیں:

ایران کی جوابی کارروائی کی دھمکی، نیتن یاہو نامعلوم مقام پر روانہ

اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کی جانب سے فضائی حملوں پر جوابی کارروائی کی دھمکی ملنے کے بعد نامعلوم مقام پر روانہ ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کے سرکاری طیارے ’ونگ آف زاین‘ نے بن گورین ایئرپورٹ سے اڑان بھرلی۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے طیارے کی منزل مقصود کا علم نہیں ہے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • باجوڑ، شہباز شریف کے معاون خصوصی مبارک زیب کے گھر پر راکٹ حملہ
  • پاکستان کےخلاف فوجی جارحیت، بھارت کو 103 بلین سے زائد ڈالرکا نقصان
  • اسرائیلی حملے عالمی امن کے لئے خطرہ، ایران جوابی کارروائی کا مکمل حق رکھتا ہے، علامہ شبیر میثمی
  • سیکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستانی فضائی حدود مؤثر طور پر استعمال ہو رہی ہے: پی اے اے
  • بھارت: ایئر انڈیا طیارہ حادثے میں کم از کم 265 افراد ہلاک
  • ایران کی جوابی کارروائی کی دھمکی، نیتن یاہو نامعلوم مقام پر روانہ
  • جنرل حسین سلامی اور ایٹمی سائنسدانوں کی شہادت کی اطلاعات
  • بھارت میں طیارہ حادثہ، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صدر ن لیگ نواز شریف کا اظہارِ افسوس
  • حادثے کا شکار بھارتی طیارے کے برطانوی مسافر کی آخری سوشل میڈیا پوسٹ سامنے آگئی
  • بھارتی جنگی جنون بے قابو؛ خطے پر اجارہ داری کیلیے مودی سرکار کا نیا منصوبہ منظر عام پر