ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے آئندہ 24 سے 36 گھنٹے انتہائی اہم ہیں,  مستند اطلاعات کے مطابق بھارت پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے خبردار کیا کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں پاکستان یقینی اور فیصلہ کن جواب دے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی سخت مذمت کرتا ہے اور بھارت کا خطے میں منصف، مدعی اور جلاد بننے کا کردار مسترد کرتا ہے۔

2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی پاکستان واپس پہنچ گئی

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ بھارت کے حالیہ اقدامات خطے میں کشیدگی کو بڑھا رہے ہیں۔ پاکستان نے شفاف، آزاد اور غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کی ہے اور کسی بھی جنگی اقدام کے نتائج کی ذمہ داری بھارت پر عائد ہوگی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پہلگام واقعے کو جواز بنا کر پاکستان پر حملے کی کوشش بھارت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے، نتیجہ اچھا نہیں ہوگا۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

اس بار ٹی فینٹاسٹک نہیں، مار بھی فینٹاسٹک پڑے گی: عطا تارڑ

 عطا اللّٰہ تارڑ  — فائل فوٹو

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پہلگام ایل او سی سے 2 سو کلو میٹر دور ہے۔ بھارتی پروپیگنڈے کا بھر پور جواب دیں گے۔ اس بار ٹی فینٹاسٹک نہیں، مار بھی فینٹاسٹک پڑے گی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف ایک ڈھال ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم بیانیے کی جنگ تو جیت رہے ہیں لیکن اگر ان کا کوئی اور موڈ ہوا تو بھی بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ہماری مسلح افواج کسی بھی صورتِ حال سے نمٹنا بھر پور جانتی ہیں۔

پاکستان، دنیا اور دہشتگردی کے درمیان حائل دیوار ہے، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان ،دنیا اور دہشت گردی کے درمیان حائل دیوار ہے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ بھارت کو ماضی میں بھی دھول چٹائی تھی، بھارت کسی بھول میں نہ رہے، ہمیں آزمانے کی کوشش کی تو بھرپور جواب ملے گا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ہم نے بھارتی ایئرلائنز کےلیے ایئر اسپیس بند کردی، جس سے بھارتی ایئرلائن کے ٹکٹ کی کاسٹ بڑھ گئی، بھارت کی معیشت پر ضرب لگ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے اندر سے مودی حکومت کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں، بھارت کو سمجھ آگیا کہ انہوں نے جو پروپیگنڈا کیا اس کا جواب مل رہا ہے، ان کو اب شرمندگی ہوگی۔

وفاقی وزیر کے مطابق اس معاملے پر ہم سب متحد ہیں، بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کےلیے کھڑے ہیں۔ پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس بلانے پر بھی غور کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو پیغام دیتے ہیں، یہاں بہت اتحاد ہے، ہم بھارت کو بھرپور جواب دیں گے اور مل کردیں گے، ہماری میم گیم بھی بہت اوپر ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانیوں نے میم گیم میں بھی کامیابی حاصل کی ہے، سلام پیش کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • 24 سے 36 گھنٹے اہم، بھارت فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے، عطا تارڑ
  • مصدقہ اطلاعات ہیں بھارت اگلے 36 گھنٹوں میں کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے، عطا تارڑ
  • مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ بھارت پہلگام واقعہ کو جواز بنا کر اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے: وزیراطلاعات
  • بھارت 24 سے 36 گھنٹے میں فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے، وزیر اطلاعات
  • پاکستان کو بھارت کی جانب سے ممکنہ فوجی جارحیت کے مستند انٹیلیجنس شواہد موصول ہوئے ہیں، عطا تارڑ
  • بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے، وزیر اطلاعات عطا تارڑ
  • اس بار ٹی فینٹاسٹک نہیں، مار بھی فینٹاسٹک پڑے گی: عطا تارڑ
  • پہلگام واقعہ ہماری کامیابیوں سے نظریں ہٹانے کی کوشش ہے، عطا اللہ تارڑ
  • بھارتی مہم جوئی پر پاکستان کے جواب کو تاریخ یاد رکھے گی،طلال چوہدری