پہلگام واقعہ کا ایک مقصد فتنہ الخوارج اور بلوچستان میں دہشتگردوں کو اسپیس فراہم کرنا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر کی پاکستان ایئر فورس اور نیوی کے سینئر افسران کے ہمراہ نیوز کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
پہلگام واقعہ کا ایک مقصد فتنہ الخوارج اور بلوچستان میں دہشتگردوں کو اسپیس فراہم کرنا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر کی پاکستان ایئر فورس اور نیوی کے سینئر افسران کے ہمراہ نیوز کانفرنس WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ حملے کے وقت بھارت کے 60طیارے پرواز میں تھے جنہیں انگیج کیا گیا، پاکستان اپنے وقار اور آزادی کی ہرقیمت پر حفاظت کرے گا، بھارت بچوں، خواتین اور عام شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے،پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے الزام پاکستان پر لگادیا، حقیقت کیا ہے یہ دیکھنا چاہیے مگر اس کے برعکس بھارتی میڈیا نے بغیر ثبوت کہنا شروع کردیا کہ پاکستان ملوث ہے۔
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف بین الاقوامی میڈیا کو بریفنگ دے رہے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کی بریفنگ کے دوران پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے سینئر افسران بھی نیوز کانفرنس میں موجود ہیں۔
پاک فوج کے ترجمان لفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بین الاقوامی میڈیا کو بتایا کہ پہلگام علاقے کا پولیس اسٹیشن سے فاصلہ 30 منٹ کا ہے، پہلگام واقعہ کے بعد 10 منٹ کے اندر پولیس وہاں پہنچ گئی، اس واقعے کا ہمیں کوئی چھوٹا سا بھی ثبوت نہیں ملا، واقعے کے فوری بعد بھارتی سوشل میڈیا سے پاکستان پر الزام لگ گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ دہشتگرد آئے اور حملہ کر کے چلے گئے، بھارتی فوج کہاں تھی؟ بھارت کے بے بنیاد الزامات کی بنیاد پر آج یہ خونریزی ہو رہی ہے۔ حملہ کیسے ہوا، کس نے کیا، بھارت کے پاس ثبوت کوئی نہیں اور جارحیت شروع کر دی۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت معصوم کشمیریوں کو دہشتگرد ظاہر کر رہا ہے، سرحد پار دہشتگردی کا منتراب رکنا چاہئے۔ کسی نے آپ کو جج بننے اور سزا دینے کا اختیار نہیں دیا۔ بھارت سیاسی مقاصد کیلئے پاکستان پر الزام لگاتا ہے، معصوم لوگوں کو قتل کر کے کہتے ہیں یہ دہشتگرد ہیں، کوئی ثبوت دیتے نہیں اور کہتے ہیں ہم پاکستان پر حملہ کریں گے، بھارت نے مساجد پر حملے کیے۔
پاک فوج کے ترجمان لفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے نیوز کانفرنس میں غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ بھارتی سیاست دانوں نے بھی پہلگام واقعے کے بعد سیکیورٹی پر سنجیدہ سوال اٹھائے۔ بھارتی فوج کے ریٹائرڈ جنرل کے ایس گل نے بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کردار پر سوال اٹھایا، بھارتی شہری بھی پہلگام میں بھارتی فوج کے مشکوک کردار پر پھٹ پڑے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی حکومت اور فوج بھارتی شہریوں کے سنجیدہ سوالات کے جوابات دینے سے قاصر ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیاپال کے مطابق مقبوضہ کمشیر میں حملے بھارت میں انتخابات جیتنے کیلئے کیے گئے۔ مقبوضہ کشمیر میں جعلی ان کانٹرز قابض بھارت فوج کا معمول ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی دہشتگردی کے ثبوت میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی کمیونٹی کے سامنے جو دہشتگردی ہو رہی ہے وہ پاکستان میں ہو رہی ہے، پاکستان میں دہشت گردی بھارت کر رہا ہے۔ پاکستان میں دہشتگردی پر بھارتی میڈیا خوشیاں مناتا ہے، آپ خود دہشتگردی کے ماسٹر مائنڈ ہے اور کہانیاں بناتے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر لفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پہلگام واقعہ کا ایک مقصد فتنہ الخوارج اور بلوچستان میں دہشتگردوں کو اسپیس فراہم کرنا ہے۔ مسلح افواج کو انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں سے ڈائیورٹ کرنا ہے۔ پہلگام واقعہ کے بعد تمام دہشتگرد تنظیموں کو میسج بھیجا گیا کہ پاکستان میں دہشتگردی بڑھا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ 25، 26 اپریل کو فتنہ الخوارج کی سب سے بڑی تشکیل روکی گئی، 71 دہشتگردوں کو مار دیا گیا، کیونکہ یہ دہشتگرد جلدی میں آئے تھے، انہیں بھارتی ایجنسیوں نے کہا کہ فوری جا، جہلم میں ایک دہشتگرد پکڑا گیا، اس دہشتگرد کے موبائل سے بڑی معلومات ملیں، بھارتی ملٹری انٹیلی جنس اس سے دہشتگردی کروا رہی تھی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی بین الاقوامی میڈیا کو بریفنگ کے دوران پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے سینئر افسران بھی نیوز کانفرنس میں موجود ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیس میں دو ججز کا اختلافی نوٹ سامنے آگیا مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیس میں دو ججز کا اختلافی نوٹ سامنے آگیا سیاست میں سے تقسیم کو ختم کرنا ہوگا، ہم آہنگی کی بھی بات ہونی چاہیے، اعظم نذیر تارڑ شاہینوں کے ہاتھوں رافیل کی تباہی، فضائی جھڑپ عالمی افواج کیلئے کیس اسٹڈی بن گئی، برطانوی میڈیا لاہور میں بھارتی سرویلنس ڈرون کی پاکستانی حدود میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج کے خواہشمند مزید 2078پاکستانیوں کو اجازت مل گئی اسلام آباد کی تمام بڑی عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دیئے گئے، ڈپٹی کمشنرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان ایئر فورس اور نیوی کے سینئر افسران بین الاقوامی میڈیا ڈی جی آئی ایس پی آر نیوز کانفرنس میں جنرل احمد شریف پہلگام واقعہ فتنہ الخوارج دہشتگردوں کو پاکستان میں پاکستان پر بھارتی فوج نے کہا کہ میڈیا کو کرنا ہے پاک فوج فوج کے کے بعد
پڑھیں:
بلوچستان حکومت کا پیپلز ٹرین سروس جلد فعال کرنے کا فیصلہ
—فائل فوٹووزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پیپلز ٹرین سروس جلد فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پاکستان ریلویز اور حکومت بلوچستان کے درمیان ٹرین سروس شروع کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق سریاب سے کچلاک تک پیپلز ٹرین سروس کے روٹ پر مشاورت مکمل ہوگئی اور عملی اقدامات جلد ہوں گے۔
جیکب آباد وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا...
حکومت بلوچستان نے پاکستان ریلویز سے انجن اور بوگیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر ریلوے نے 6 ماہ میں انجن اور بوگیوں سمیت ضروری سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ پیپلز ٹرین سروس عوام کو باعزت، سستی اور تیز رفتار سفری سہولت فراہم کرے گی، پیپلز ٹرین سروس سے مقامی افراد کو بہترین اور معیاری سفری سہولتیں فراہم ہوں گی۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ سریاب تا کچلاک پیپلز ٹرین عوام کی سفری سہولتوں میں جدت کا نیا دور ثابت ہو گی، پیپلز ٹرین سروس کے ہر مرحلے کی ذاتی نگرانی کر رہا ہوں، تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔