مودی سرکار کا سوشل میڈیا پر وار: ایکس کو 8 ہزار اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
نئی دہلی: بھارتی حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو بین الاقوامی خبر رساں اداروں، صحافیوں اور معروف صارفین کے 8 ہزار سے زائد اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
پلیٹ فارم کے ترجمان کے مطابق، بھارت کی جانب سے موصول ہونے والے حکم نامے میں عالمی میڈیا اداروں اور ممتاز شخصیات کے اکاؤنٹس شامل ہیں۔ حکومت نے خبردار کیا ہے کہ اگر اکاؤنٹس بند نہ کیے گئے تو کمپنی کو بھاری جرمانے اور بھارت میں موجود عملے کی گرفتاری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
سوشل میڈیا کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ صرف بھارت میں ان اکاؤنٹس کو محدود کرے گی، لیکن اس مطالبے سے اتفاق نہیں کرتی اور قانونی چارہ جوئی کے تمام امکانات کا جائزہ لے رہی ہے۔
یہ قدم آزادی اظہار رائے اور میڈیا کی آزادی پر ایک سنگین سوالیہ نشان بن گیا ہے، جبکہ عالمی سطح پر بھارت کے جمہوری تشخص پر بھی تنقید کی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مداحوں نے سدرہ نیازی کو ’پاکستانی کترینہ کیف‘ قرار دے دیا
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سدرہ نیازی کا ان کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف سے موازنہ کیا جارہا ہے۔
نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل’سانول یار پیا‘ میں سدرہ نیازی کے نئے لک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
اس وائرل ویڈیو میں اداکارہ کو سنہرے اور مرون رنگ کی ساڑھی پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by 7th Sky Entertainment (@7thskyentertainment)
مداح سدرہ نیازی کی خوبصورتی اور ان کے نئے لُک کا موازنہ کترینہ کیف سے کر رہے ہیں کیونکہ ان کا یہ لُک بھارتی اداکارہ کے مشہور’چکنی چمیلی لُک‘ سے بہت ملتا جلتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کے اس نئے لُک پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
زیادہ تر صارفین نے سدرہ نیازی کو ’پاکستانی کترینہ کیف‘ قرار دیا ہے جب کہ کچھ صارفین اُن کا موازنہ فلم انڈسٹری کی کئی دیگر مشہور اداکاراؤں سے بھی کر رہے ہیں۔