عوام جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں، مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
مریم اورنگزیب--- فائل فوٹو
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں اور نامعلوم ذرائع سے آنے والی غیر مصدقہ خبروں کو آگے پھیلانے سے اجتناب کریں۔
ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل غلط بےبنیاد اور جعلی اطلاعات پر یقین نہ کیا جائے اور نہ ہی بلاتصدیق فارورڈ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ صرف آئی ایس پی آر، وزارت اطلاعات، ڈی جی پی آر، ڈپٹی کمشنر کی سرکاری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے معلومات حاصل کی جائیں۔
جعلی نوٹیفیکشن میں ڈی ایچ اے فیز 8 اور عسکری 11 سے لوگوں کو انخلا کی ہدایت کی گئی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ درست معلومات کےلیے پی ٹی وی اور دیگر سرکاری ذرائع ابلاغ پر انحصار کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے بےشمار جعلی پوسٹیں اور فیک ویڈیوز گشت کر رہی ہیں، ان پر یقین نہ کیا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر جشن آزادی میوزک کنسرٹ کا کامیاب انعقاد
الحمرا کلچرل کمپلیکس میں جشن آزادی اور معرکہ حق کی مناسبت سے وزارت اطلاعات و ثقافت کی جانب سے میوزک کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا۔
جشن آزادی میوزک کنسرٹ میں 5 ہزار سے زائد شہریوں نے شرکت اور کنسرٹ کی ابتدا میں میوزیشنز نے لائیو قومی ترانہ بچایا۔
جشن آزادی اور معرکہ حق میوزک کنسرٹ میں پاکستان کے معروف اور نامور گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملی نغمے گا کر شہریوں سے خوب داد وصول کی۔
میوزک کنسرٹ میں فیملیز، لڑکے اور لڑکیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے اتنی بڑی تعداد میں شہریوں کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا
میوزک کنسرٹ میں شائے گل، بلال سعید اور سجاد علی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔