پاکستان نے بھارتی میڈیا کے لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت پر حملے کے الزامات بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ ہیں، پاکستان پر پٹھان کوٹ، جیسلمیر اور سری نگر پر حملے کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، یہ الزامات پراپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں جس کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تحقیقات کے بغیر پاکستان پر الزامات لگانا جارحیت کا بہانہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان نے بھارتی میڈیا کے لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ الزامات بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ ہیں، پاکستان پر پٹھان کوٹ، جیسلمیر اور سری نگر پر حملے کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، یہ الزامات پراپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں جس کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تحقیقات کے بغیر پاکستان پر الزامات لگانا جارحیت کا بہانہ ہے، یہ اقدامات خطے کو مزید عدم استحکام سے دوچار کرنے کی حکمت عملی ہے، اس طرح کے اقدامات خطے کے امن کو مزید خطرے میں ڈالتے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری پر زور دیتے ہیں اس رویے کا نوٹس لیں، پاکستان اپنی خودمختاری اور سالمیت کیلئے مقابلہ کرے گا، پاکستان جارحیت کی کارروائیوں کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دفتر خارجہ کے پاکستان پر
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔