لندن ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام کی راہ پر گامزن ہے، حکومت کا جی ڈی پی شرحِ نمو 6 فیصد تک پہنچانے کا ہدف ہے۔

 ’’ جنگ ‘‘ کے مطابق لندن میں پاکستان ایکسیس ڈے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مالی سال 2025ء کی پہلی ششماہی میں پرائمری بجٹ سر پلس 3.

6 ٹریلین روپے رہا، اپریل میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 0.3 فیصد پر آ چکی ہے۔فِچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے بہتر کر کے منفی بی کر دی، برآمدات 50 ارب ڈالرز، مہنگائی 6 فیصد تک لانے کا منصوبہ ہے، 5 ارب ڈالرز کی آئی سی ٹی فری لانسنگ انڈسٹری کا قیام حکومت کا ہدف ہے۔

بھارت کا پاکستانی پائلٹ پکڑنے کا دعویٰ ، پاکستان کی تردید

وزیرِخزانہ نے کہا کہ ہمارا گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں 50 فیصد کمی کا عزم ہے، حکومت کا فائیو ایز فریم ورک معیشت کی بحالی کا جامع منصوبہ ہے، سرمایہ کاری پالیسی غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مراعات کی ضمانت ہے۔  ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری میں تیزی اورسہولت کے لیے فعال کردار ادا کر رہی ہے، پاکستان بزنس پورٹل کاروباری اجازت ناموں کو ڈیجیٹل طور پر آسان بنائے گا، 126 ممالک کے شہری 24 گھنٹوں میں ای ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک نے 2025 کی پہلی سہ ماہی کیلئے مستحکم مالیاتی نتائج کا اعلا ن کردیا، شاندار کارکردگی پر پاکرا نے بینک کی درجہ بندی A+کردی

ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 23 اپریل 2025 کو منعقدہ اجلاس میں 31 مارچ 2025 کو ختم ہوئی سہ ماہی کے مالیاتی گوشواروں کی منظوری دے دی ہے۔

بینک کو جنوری تا مارچ 2025ء کے دوران 840 ملین روپے کا قبل از ٹیکس منافع ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 1,028 ملین روپے تھا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے ڈسکاؤنٹ ریٹ کو 22 فیصد سے کم کرکے 12 فیصد کرنے کے باوجود بینک کی مجموعی آمدن میں 36.2 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، جس کی وجہ ڈپازٹس اور قرضوں کے پورٹ فولیو میں نمایاں ترقی ہے۔ خالص مارک اَپ آمدن 24.2 فیصد بڑھ گئی، جبکہ نان مارک اَپ آمدن میں 55.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کی وجہ نقد لین دین، آن لائن ادائیگیاں، بنڈلز، کارپوریٹ ادائیگیاں، ریکوری اور انشورنس سروسز جیسے ڈیجیٹل ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدن ہے۔

ایڈمنسٹریٹو اخراجات میں اضافہ بینک کی طویل المدتی ترقی اور پائیدار مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے ٹیکنالوجی انفرا اسٹرکچر، انسانی وسائل اور آپریشنل بہتری میں جاری سرمایہ کاری کی عکاسی کرتا ہے۔

31 مارچ 2025 تک ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے کسٹمر ڈپازٹس 59.7 فیصد بڑھ کر 101 ارب روپے تک جاپہنچے۔ یہ نمایاں ترقی بینک کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے بچت منصوبوں ”ڈیجیٹل ٹرم ڈپازٹس اور سیونگز پاکٹس“ کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ بینک نے 98.7 فیصد کے ساتھ انڈسٹری میں سب سے بلند CASA ریشو برقرار رکھا، جبکہ ڈپازٹس لاگت صرف 1.4 فیصد رہی۔

ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کا ایکویٹی بیس مارچ 2025 تک بڑھ کر 14.9 ارب روپے تک پہنچ گیا، جو کہ سالانہ بنیاد پر 71.7 فیصد نمایاں اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔ جس کی وجہ بینک کے ریٹین شدہ منافع اور 2024 کی چوتھی سہ ماہی میں اسپانسرز کی جانب سے 10 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہے۔

ایزی پیسہ بینک اس وقت ملک بھر میں 25 برانچوں کے ساتھ کام کر رہا ہے، جو ڈیجیٹل ریٹیل بینک (ڈی آر بی) کے لیے ریگولیٹری ضروریات کے مطابق ہے۔

ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک مستقبل میں اپنی مصنوعات کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے لیے پُرعزم ہے، جس میں غیرملکی کرنسی، ہوم ریمیٹنس مصنوعات، اسلامی بینکنگ اور کاروباری صارفین کے لیے حسب ضرورت کمرشل بینکنگ خدمات شامل ہوں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ بینک کا کنٹرول فنکشنز میں بھی مزید سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے تاکہ خدمت کے معیار کو بہتر بنایاجا سکے اور صارفین کو مؤثر، محفوظ اور خوشگوار بینکاری تجربہ فراہم کیا جاسکے۔

مستحکم سرمایہ کاری پوزیشن، مسلسل منافع بخش کارکردگی اور مؤثر رسک مینجمنٹ فریم ورک کے اعتراف میں پی اے سی آر اے (پاکرا) نے ایزی پیسہ بینک کی کریڈٹ ریٹنگ کو ’A‘سے بڑھا کر ’A+‘ کر دیا ہے۔ یہ ترقی بینک کی مالی طاقت کا ثبوت اور اس کی آپریشنل مضبوطی اور مستقبل کی پائیدار ترقی کی صلاحیت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔

اشتہار

متعلقہ مضامین

  • لندن میں سائیکلنگ میں 50 فیصد اضافہ، ٹریفک میں کمی سے ہوا بھی صاف اور بہتر
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی لندن میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے گلوبل سی ای او سے ملاقات
  • پاکستان کے پہلے گرین سکوک بانڈز کا اجراء
  •  وزیر خزانہ برطانوی حکام، سرمایہ کاروں سے ملاقات کیلئے لندن روانہ 
  • ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک نے 2025 کی پہلی سہ ماہی کیلئے مستحکم مالیاتی نتائج کا اعلا ن کردیا، شاندار کارکردگی پر پاکرا نے بینک کی درجہ بندی A+کردی
  • وزیرخزانہ اور مشیرنجکاری نے بیرون ملک اسٹریٹجک انوسٹمنٹ ڈرائیو کا آغاز کردیا
  • وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا تین روزہ دورہ برطانیہ
  • وزیر خزانہ برطانوی حکام اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کیلیے لندن روانہ
  • وفاقی وزیر خزانہ لندن روانہ، دورے کا شیڈول سامنے آگیا