پی ٹی آئی کا اہم اعلامیہ، مودی حکومت کو سبق سیکھانے کیلئے بڑا مطالبہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
طیب سیف: پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کا اعلامیہ, پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی اور سیاسی کمیٹی کی پاکستان کے خلاف بزدلانہ، بلااشتعال اور مجرمانہ جارحیت کی شدید مذمت, بزدلانہ بھارتی حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ شہادتوں اورمسجدوں کی بے حرمتی کا حساب ہندتوا کے مراکز اور پیروکاروں سے لینا باقی ہے۔ مسلط نااہل اور ناجائز حکومت ایسا کرنے کا حوصلہ نہیں رکھتی۔
پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان
شرانگیز بھارتی جارحیت کے مقابلے میں بروقت، مؤثر اور فیصلہ کن جوابی کارروائی ناگزیر قرار اور حکومتی صفوں میں نمایاں کنفیوژن پر گہری تشویش کا اظہار ہے۔
بھارتی جارحیت کے جواب میں کھلی بےعملی، کنفیوژن اور گومگو کی کیفیت سے نکلنے کر قومی امنگوں، ضروریات اور زمینی حقائق کے تقاضوں سے ہم آہنگ حکمت عملی اختیار میں فارم سینتالیس زدہ شہباز شریف اور ان کی مینڈیٹ چور سرکار کی واضح ناکامی شرانگیز بھارت سرکار کی دلیری اور جسارت کی بڑی وجہ قرار دی گئی۔
علی امین گنڈا پور کا اڈیالہ جیل کی جانب پیدل مارچ، پولیس سے تلخ کلامی
انتخاب پر کھلے ڈاکے کے نتیجے میں وجود پذیر قوم کی غیرنمائندہ، غیرمنتخب اور ناجائز سرکار سے خوابِ غفلت سے فوری بیداری اور احمقانہ روش ترک کرکے پاکستان کو درپیش سنگین خطرات کے پیشِ نظر سنجیدگی اختیار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
جنگ کے ماحول میں ملک و قوم کی ٹھوس صف بندی اور بھارتی جارحیت کے مقابلے میں کثیرالجہتی قومی پالیسی کی تشکیل کے لئے سابق وزیر اعظم عمران خان کی فوری رہائی عمل میں لاکر کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد اور عمران خان کی اس میں شمولیت کو یقینی بنانے کا بھی پرزور مطالبہ کیا گیا۔
بھارتی جارحیت سے شہریوں کی شہادت؛ سپریم کورٹ کے تمام ججز کا ایک رسمی تعزیتی اجلاس منعقد
موجودہ حالات دشمن کے مقابلے میں قومی یکجہتی کا تقاضا کرتے ہیں مگر خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دے کر قومی یکجہتی کو نقصان پہنچایا گیا۔
پرامن شہریوں اور وفاقِ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے کارکنوں کے خلاف غیرقانونی ظلم، جبر اور انتقام کی گزشتہ تین برس سے جاری لاقانونیت پر مبنی ریاستی مہم ختم کرکے ریاستی وسائل اور توجہ پاکستان کی سلامتی، سالمیت، خودمختاری، زمینی، فضائی، بحری سرحدات اور 24 کروڑ پاکستانیوں کے دفاع پر مرکوز کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا۔
ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہسپتالوں میں انتظامات مکمل
مشترکہ اعلامیے میں فوجی عدالتوں میں عام شہریوں (سول آبادی) کے ٹرائلز پر عدالتِ عظمیٰ کے آئینی بنچ کے فیصلے پر شدید تنقید اور اس کے خلاف ہرممکن قانونی مزاحمت پر مکمل اتفاق ہوا، پاک سرزمین پر بھارتی جارحیت اور نہتے معصوم پاکستانیوں کے قتلِ عام کا معاملہ ہر لحاظ سے سنگین ہے، اسے کسی طور ہلکا نہیں لے سکتے۔
عمران خان نے اقوامِ متحدہ اور پلوامہ واقعے کے بعد بھارتی جارحیت کے جواب میں دنیا پر واضح کیا تھا کہ اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو صرف ہمارے جوان نہیں، ہر پاکستانی لڑے گا،بھارتی جارحیت کے جواب میں عوامی مینڈیٹ سے محروم فارم47 زدہ حکومت کے اقدامات ناکافی، اور وزیردفاع سمیت نکمے، نااہل اور نالائق وزیروں کے بیانات و رویے صورتحال کی سنگینی میں اضافہ کررہے ہیں۔
آزاد کشمیر کے پہاڑ’پاک فوج زندہ باد‘ کے نعروں سے گونج اُٹھے
قابض حکومت وہ لب و لہجہ اختیار کرے جسے سمجھنے کا بزدل ہندوستان اور مودی کی ہندوتوا سرکار عادی ہے،پاکستان تحریک انصاف امن کی داعی، عمران خان پوری دنیا میں امن کے پیامبر ہیں، تاہم مادرِ وطن کے دفاع اور قومی سلامتی پر کسی قسم کی کنفیوژن یا کمزوری گوارا نہیں کرسکتے، عمران خان کی سکیورٹی کو ہر لحاظ سے یقینی بناتے ہوئے انہیں فی الفور رہا کیا جائے تاکہ بھارتی عزائم کے خلاف قوم کو متحد کرتے ہوئے ملکی دفاع و سلامتی کو ناقابلِ دست درازی بنانے کیلئے ناگزیر قیادت کا اہتمام ممکن ہوسکے۔
وقت آگیا ہے ہماری مقتدرہ بھی پاکستان کے ان عوام کے ساتھ کھڑی ہو جو ہر مشکل وقت میں غیرمشروط طور پر ان کی پشت پناہی کرتے ہیں،کورکمیٹی اور سیاسی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں 9 مئی کے واقعات کی آڑ میں پاکستان تحریک انصاف کے بےگناہ مرد و خواتین کارکنوں کے خلاف بدترین، انسانیت سوز اور درندہ صفت ریاستی یلغار کی بھی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی گئی۔
9 مئی کے واقعات کی آڑ میں نشانہ انتقام بنائے جانے والے بے گناہ کارکنان خصوصاً مرد و خواتین اسیران کو فراہم انصاف اور ان کی بلاتاخیر رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کمیٹی اور سیاسی کمیٹی پاکستان تحریک انصاف بھارتی جارحیت کے کے خلاف کیا گیا
پڑھیں:
پاکستان پر حملہ : بھارت عالمی برادری کو قائل کرنے میں ناکام
کراچی:بھارت پاکستان پر حملے کی وجوہات پر طاقتور ممالک اور عالمی برادری کو قائل کرنے میں ناکام ہوگیا، یہ پاکستان کی موثر سفارت کاری کے سبب ممکن ہوا ہے، دفتر خارجہ بھارت کا اصل اور مکروہ چہرہ عالمی برادری کے سامنے لانے کے لیے متحرک ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نے پہلگام واقعہ اور بھارتی حملے کے اصل حقائق سے امریکا سمیت تمام دوست ممالک اور عالمی برداری کو اوپن اور بیک ڈور سفارتی رابطوں کے ذریعے آگاہ کردیا۔
امریکا سمیت تمام دوست ممالک پاکستان کے موقف کو واضح انداز میں تسلیم کر رہے ہیں، عالمی برادری کی جانب سے مودی حکومت پر سفارتی دباؤ بڑھنا شروع ہوگیا ہے کہ وہ مزید جنگی ماحول پیدا نہ کرے، مسائل کے حل کے لیے بات چیت کا راستہ اختیار کرے۔
اس سفارتی ناکامی نے مودی حکومت کے ہوش اڑادیے ہیں، بھارتی حکومت اس جنگی اور سفارتی محاذوں پر ناکامی کے بعد پریشانی میں مبتلا ہوتی جارہی ہے اور عالمی سطح پر تنہائی کا شکار نظر آرہی ہے۔
اس حوالے سے وفاقی حکومت کے ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا ہے کہ مودی حکومت پہلگام واقعہ پر پاکستان پر الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی جس کے بعد پاکستان نے تحقیقات میں تعاون کرنے کی پیشکش دی جس کو مودی حکومت نے قبول نہیں کیا اس کی اہم وجہ یہ تھی کہ بھارت کے پاس پہلگام واقعہ کے کوئی ثبوت موجود ہی نہیں تھے اس لیے مودی سرکار نے اس معاملے پر راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی۔
ذرائع کے مطابق اس سفارتی ناکامی کے بعد بھارت نے رات کے اندھیرے میں پاکستان کے مختلف شہروں کو نشانہ بنایا اور جواز دیا کہ ہم نے مبینہ طور پر جہادی تنظیموں کے کیمپوں پر حملہ کیا ہے لیکن اس الزام کا بھی کوئی ثبوت مودی حکومت کی جانب سے پیش نہیں کیا گیا اور یہ بھارتی دعوی بھی جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اس حملے کے بعد سفارتی سطح پر اصل وجوہات سامنے لایا کہ بھارت نے جو حملہ کیا ہے وہ پاکستان کی رہائشی آبادیوں اور مساجد پر کیا گیا، ان حملوں میں بے گناہ افراد اور بچے شہید اور زخمی ہوئے، پاکستان نے ان بھارتی حملوں کا موثر ترین جواب دے کر مودی سرکار کی دفاع صلاحیتوں میں ناکامی کا پول عالمی سطح پرکھول دیا۔
وفاقی حکومت کے حکام نے بتایا کہ اس حملے کی امریکہ سمیت تمام اہم ممالک نے مذمت کی ہے، بھارتی حکومت اس حملے کی وجوہات کے ثبوت تاحال عالمی برادری کے سامنے پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔
وفاقی حکومت کے حکام نے بتایا کہ بھارتی حملوں اور پاکستان کی جانب سے اس کے موثر جواب کے بارے میں وزیراعظم کی ہدایت پر دفتر خارجہ اور وزارت اطلاعات متحرک نظر آرہی ہے، پاکستان حکام سے دنیا کی سپرپاورز سمیت دوست ممالک، اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے مختلف فورمز نے سفارتی رابطے کیے ہیں، کئی ممالک سے پاکستانی حکومت نے بھی رابطے کیے ہیں، ان سفارتی رابطوں کے لیے اوپن اور بیک ڈور پالیسی اختیار کی گئی، ان سفارتی رابطوں میں پاکستانی حکام نے دنیا کو اپنی امن پسندی کی پالیسی، بھارتی حملوں کے ناکام جواز اور جوابی دفاعی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔
ان سفارتی رابطوں میں پاکستان حکام نے واضح موقف اختیار کیا کہ پاکستان میں جہادی تنظیموں کا کوئی کیمپ موجود نہیں ہے، بھارتی الزامات غلط ہیں، پاکستان ہر طریقے کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان اپنے دفاع کے لیے تمام آپشنز استعمال کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے، حملہ میں پہل بھارت نے کی ہے جو مودی کا جنگی جنون ظاہر کرتا ہے۔
پاکستان نے ہمیشہ مسائل کے حل کے لیے ڈائیلاگ کا آپشن اختیار کرتا ہے مگر پاکستان کی امن پسند کی پالیسی اس کی کمزوری نہیں ہے۔
وفاقی حکومت کے حکام نے بتایا کہ پاکستان نے موثر سفارتی کاری کرتے ہوئے بھارتی حملے کے جھوٹے جواز کو عالمی سطح پر ناکام بنادیا ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کی جانب سے مودی حکومت پر سفارتی دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ جنگی جنون سے باز رہے اورامن کا راستہ اختیار کرے، جنگی اور سفارتی محاذوں پر ناکامی کے بعد بھارت کے پاس اپنی مزید ناکامی سے بچنے کے واحد راستہ ڈائیلاگ بچتا ہے جس کو جلد وہ اختیار کرنے پر جلد از خود مجبور ہوگا۔