بھارت نے پہل کی اب کشیدگی کم کرنی ہے تو اسے ہی پیچھے ہٹنا ہوگا: وزیر اطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہاہے کہ بھارت نے ہی پہل کی تھی اور اب کشیدگی کم کرنی ہے تو اسے ہی پیچھے ہٹنا ہوگا ۔
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور پاکستان نے شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا ہے ، بھارت نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ، بھارت نے خود ہی امرتسر کو نشانہ بنایا ۔
پہلگام واقعہ سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے ، ہم نے مشترکہ تحقیقات کی پیشکش بھی کی ، پہلگام پاکستان سے 200 کلومیٹر دور ہے ۔
پاکستان اگلے لیول کیلئے بھی تیار لیکن کیا واقعی نیوکلیئر باڈی کی میٹنگ بھی طلب کرلی؟ وزیردفاع نے واضح کردیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بھارت نے
پڑھیں:
سکیورٹی فورسز کا کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن، بھارتی سپانسرڈ7خوارج ہلاک
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز کے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں بھارتی سپانسرڈ7خوارج ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیاگیا،سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج میں 3افغانستان باشندے اور 2خودکش بمبار بھی شامل تھے،آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ توقع ہے عبوری افغان حکومت اپنے ذمے داریاں پوری کرے گی،امید ہے افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دے گی۔
" اس کے بازو دیکھیں،سورج کی دھوپ میں جل گئے"مریم نواز نے سیلابی علاقوں میں مصروف سینئر وزیرمریم اورنگزیب کی تصویر شیئر کردی
مزید :