اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان صرف اصلاحات نہیں کر رہا بلکہ خود کو تبدیل کر رہا ہے۔یہ کاروبار کے لیے کھلا ہے اور اْن سرمایہ کاروں کے لیے موزوں ہے جو اثر، وسعت اور یقین چاہتے ہیں۔انہوں نے یہ بات لندن میں منعقدہ ایک اسٹریٹجک اجلاس کے دوران کہی، جس میں عالمی سطح کے ممتاز سرمایہ کاروں نے شرکت کی، جن میں آمْنڈی کے ایمرجنگ مارکیٹس فکسڈ انکم پورٹ فولیو منیجر اولیور ولیمز اور لائنز ہیڈ گلوبل پارٹنرز کی ماڈ لی موئن شامل تھیں۔ اجلاس میں پاکستان کی معیشت، اصلاحات کے ایجنڈے اور مستقبل کی سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خزانہ نے پاکستان کی میکرو اکنامک بحالی کا تفصیلی جائزہ پیش کیا، جس میں کلیدی کامیابیوں کا ذکر کیا گیا جن میں 3.

6 کھرب روپے کا پرائمری بجٹ سرپلس، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، مہنگائی میں کمی (اپریل 2025 میں 0.3 فیصد) اور قرض سے جی ڈی پی کے تناسب میں 75 فیصد سے 65 فیصد تک کمی شامل ہے۔وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ایک ایسی معیشت کی طرف بڑھ رہا ہے جو صرف کھپت پر نہیں بلکہ برآمدات اور پیداوار پر مبنی پائیدار ترقی پر مرکوز ہو۔ انہوں نے نئے ٹیکس اصلاحات کا بھی ذکر کیا۔وزیر خزانہ نے حکومت کی حکمت عملی کو اجاگر کیا، اور آنے والی منرلز کانفرنس اور تانبے کے تاریخی معاہدے کا ذکر کیا، جو 2028 تک سالانہ 2.8 ارب ڈالر کی برآمدات میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نیبتایا پاکستان اب آئی ٹی فری لانسنگ میں دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن چکا ہے، ڈیجیٹل تبدیلی ایک جامع اور منصفانہ ترقی کو ممکن بناتی ہے۔انہوں نے شرکاء کو حکومت کی پینڈا بانڈ جاری کرنے کی منصوبہ بندی، فعال قرضہ جات انتظامی حکمت عملی، اور مڈٹرم ڈیٹ مینجمنٹ اسٹریٹجی کے آئندہ اقدامات پر بھی بریف کیا۔ آمْنڈی نے پاکستان کے خودمختار مالیاتی آلات اور ہم آہنگ سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اعادہ کیا۔ اولیور ولیمز نے آئندہ بانڈز کے اجرا میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔لائنز ہیڈ گلوبل پارٹنرز کی ماڈ لی موئن نے پاکستان کی سرمایہ کاروں سے روابط، کریڈٹ ریٹنگ اداروں سے مشغولیت، اور توانائی کے شعبے کی ماڈلنگ کو بہتر بنانے کیلئے تکنیکی معاونت کی پیشکش کی۔ وزارت خزانہ نے واضح کیا کہ کسی بھی مشاورتی شمولیت کا فیصلہ عوامی خریداری کے قواعد و ضوابط کے مطابق ہوگا۔وزیر خزانہ اورنگزیب نے پاکستان کی آبی پالیسیوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میںواضح کہا کہ خودمختار آبی حقوق کی معطلی ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ حکومت جامع ترقی کے عزم پر قائم ہے۔دورے کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے برٹش امریکن ٹوبیکو کے سینئر نمائندوں سے ملاقات کی۔ بی اے ٹی نے پاکستان کے تمباکو شعبے میں سمگلنگ اور جعلی مصنوعات کے چیلنج پرخیالات کا اظہار کیا۔ نمائندوں نے تجویز دی کہ ایک معقول اور پیش گوئی کے قابل ڈیوٹی نظام سے غیر قانونی تجارت پر قابو پایا جا سکتا ہے، صارفین کو قانونی چینلز کی طرف راغب کیا جا سکتا ہے، اورحکومت کیلئے زیادہ ٹیکس آمدن پیدا کی جا سکتی ہے۔جواب میں وزیر خزانہ اورنگزیب نے اس معاملے کو ایک جائز تشویش قرار دیتے ہوئے BAT کو یقین دلایا کہ یہ مسئلہ آئندہ وفاقی بجٹ کی تیاری کے دوران سنجیدگی سے زیر غور آئے گا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اورنگزیب نے نے پاکستان پاکستان کی انہوں نے

پڑھیں:

صدر مملکت سے عمان کے سفیر کی ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی میں تعاون کا اعادہ

اسلام آباد:

صدر مملکت آصف علی زرداری سے عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخاروصی نے ملاقات کی جہس میں تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدرمملکت آصف علی زرداری سے عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخاروصی کی ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی، جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اورعمان کے درمیان برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور اقدار پر مبنی ہیں تاہم پاکستان اور عمان کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی، تعمیرات، صحت، فوڈ سیکیورٹی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں، حکومتی اور نجی شعبے کے قریبی روابط سے معاشی اور تجارتی تعاون میں اضافہ ہوگا۔

صدر مملکت نے پاکستان کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت کے لیے عمان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

  • آسٹریلین ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات، سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن معاونت کرینگے: مریم نواز
  • وفاقی وزیرپیٹرولیم سے پولینڈ کے سفیر کی ملاقات، معدنیات میں تعاون پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم  31 اگست کو چین جائیں گے 
  • وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے لیے چین روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس میں شرکت کیلیے 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے
  • حکومت کی ٹیرف اصلاحات پاکستان کی برآمدی مسابقت اور صنعتوں کی ترقی کی جانب اہم قدم ہے. ویلتھ پاک
  • کیا بحریہ ٹاؤن سرمایہ کاری کے لیے اب بھی محفوظ ہے؟
  • حکو مت طبی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے سہولیات فراہم کر ے گی:مصطفی کمال 
  • صدر مملکت سے عمان کے سفیر کی ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی میں تعاون کا اعادہ
  • ’کارز‘ اور افغانستان میں امریکی سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کی گیٹ وے جیسی حیثیت