آئی ایم ایف کی جانب سے قرض پروگرام کی اگلی قسط کی منظوری خوش آئند ہے ،عاطف اکرام شیخ
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
آئی ایم ایف کی جانب سے قرض پروگرام کی اگلی قسط کی منظوری خوش آئند ہے ،عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے قرض پروگرام کے تحت اگلی قسط کی منظوری خوش آئند ہے ،ایگزیکٹو بورڈ نے ثابت کیا کہ آئی ایم ایف قرض کی منظوری نئی دہلی کی خواہشات پر نہیں دیتا،پاکستان نے رواں مالی سال قرض پروگرام کے تمام اہداف کامیابی سے حاصل کئے ہیں ۔
جمعہ کو اپنے ایک بیان میں آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے اقتصادی جائزے کی منظور ی پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرائمری بیلنس، صوبائی سرپلس اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے اہداف کا حصول بڑی کامیابیاں ہیں ،ملکی معیشت کی بہتری اور اقتصادی بحالی کیلئے وفاقی حکومت کی کوششیں اطمینان بخش ہیں ، پاکستان نے رواں مالی سال قرض پروگرام کے تمام اہداف کامیابی سے حاصل کئے ہیں ۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے قرض پروگرام کے تحت اگلی قسط کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایگزیکٹو بورڈ نے ثابت کیا کہ آئی ایم ایف قرض کی منظوری نئی دہلی کی خواہشات پر نہیں دیتا۔
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے معاشی پالیسیوں پر بزنس کمیونٹی کو اعتماد میں لینا خوش آئند ہے، حکومت کی مثبت اصلاحات کے نتیجے میں معیشت استحکام کے راستے پر گامزن ہے، کاروباری برادری پرامید ہے کہ آئی ایم ایف کا حالیہ قرض پروگرام آخری ثابت ہو گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی ایم ایف نے پاکستان کے اقتصادی جائزے کی منظور ی دیدی ،ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کا فیصلہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے اقتصادی جائزے کی منظور ی دیدی ،ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کا فیصلہ ہنگامی حالات میں امدادی کاموں کی تربیت دینے کا فیصلہ، اسلام آباد میں سیکڑوں نوجوان سامنے آگئے سعودی وزیر مملکت خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال عوام کا جذبہ اور اعتماد سرحدوں کے محافظوں کی کامیابی کا ضامن ہے،ڈاکٹر مصطفی بھٹی پہلگام واقعہ کا ایک مقصد فتنہ الخوارج اور بلوچستان میں دہشتگردوں کو اسپیس فراہم کرنا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر کی پاکستان ایئر... مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیس میں دو ججز کا اختلافی نوٹ سامنے آگیا
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی جانب سے قرض پروگرام اگلی قسط کی منظوری عاطف اکرام شیخ قرض پروگرام کے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ خوش آئند ہے کی اگلی قسط
پڑھیں:
بھارت اکتوبر میں پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے، اعزاز چوہدری
تجزیہ کار ہما بقائی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی دہشت گردی کے ثبوت ایف اے ٹی ایف میں دکھانے کا مطالبہ کردیا۔ دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا کہ پاکستان میں تعینات مختلف ممالک کے سفارت کاروں کو بریفنگ دینی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے خبردار کیا ہے کہ بھارت اکتوبر میں پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے۔ انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نومبر میں ریاست بہار میں الیکشن ہے اور مودی نے ہمیشہ پاکستان دشمنی میں ووٹ حاصل کیا ہے۔ تجزیہ کار ہما بقائی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی دہشت گردی کے ثبوت ایف اے ٹی ایف میں دکھانے کا مطالبہ کردیا۔ دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا کہ پاکستان میں تعینات مختلف ممالک کے سفارت کاروں کو بریفنگ دینی چاہیے۔