بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جواب دیا، عطاء اللہ تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے معروف برطانوی نشریاتی ادارے “بی بی سی” سے گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور بھارتی جارحیت کا جواب اقوام متحدہ کے چارٹر کے عین مطابق دیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کے تحت صرف بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جبکہ کسی بھی بھارتی شہری آبادی پر حملہ نہیں کیا گیا۔
عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت نے دانستہ طور پر پاکستان میں سویلین علاقوں کو نشانہ بنایا جس کی پاکستان شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سول آبادی پر حملوں کا الزام بے بنیاد اور ناقابل قبول ہے، ہم اسے سختی سے مسترد کرتے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور سفارتی سطح پر بھی عالمی برادری سے مسلسل رابطے میں رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ، جسے بھارت نے پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کی، دراصل پاکستانی سرحد سے دو سو کلومیٹر سے زائد فاصلے پر واقع ہے اور اس واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت موجود نہیں۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی شفاف اور مشترکہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی مگر بھارت نے واقعہ کے صرف دس منٹ بعد ایف آئی آر درج کر کے جانبداری اور بدنیتی کا مظاہرہ کیا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت نے امرتسر کو خود نشانہ بنایا اور اس واقعے کو پاکستان سے منسوب کرنے کی کوشش کی، جو مضحکہ خیز ہے۔ “ہم نے صرف اور صرف اپنے دفاع میں کارروائی کی، اور یہ کارروائی بین الاقوامی اصولوں کے تحت تھی۔”
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی افواج نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا اور ہر ممکن حد تک کشیدگی سے بچنے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مؤقف امن اور استحکام پر مبنی ہے، لیکن اپنی خودمختاری کے تحفظ میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی جائے گی۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ نشانہ بنایا کہ پاکستان پاکستان نے بھارت نے
پڑھیں:
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سکھ برادری کو وزیر بنایا؛یہاں اقلیتیں محفوظ ہیں ؛ صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ
سٹی 42: صوبائی وزیرسرداررمیش سنگھ اروڑہ نے برطانوی سکھ یاتریوں کےاعزازمیں عشائیہ دیا اور کہا پاکستانی حکومت نےکرتارپورراہداری کو24گھنٹےکیلئےکھول دیا،بھارت سرکاریاتریوں کوآنےکی اجازت نہیں دےرہی۔پاکستان میں اقلیتیں محفوظ ہیں۔
صوبائی وزیر سرداررمیش سنگھ اروڑہ نے کہا برطانیہ سےآئےیاتریوں کوپاک دھرتی پرخوش آمدیدکہتےہیں،قومی پرچم میں اقلیتی،اکثریتی مذہب کی نمائندگی موجودہے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارسکھ برادری کووزیربنایاگیا۔
صوبائی وزیرسرداررمیش سنگھ اروڑہ نے کہا وزیراعلیٰ مریم نوازنے17گردواروں کی تزئین وآرائش کافنڈجاری کیا،حکومت نےکرتارپورراہداری کیلئےاپنی حدودکا4کلومیٹررقبہ قربان کیا،پاکستانی حکومت نےکرتارپورراہداری کو24گھنٹےکیلئےکھول دیا،بھارت سرکاریاتریوں کوآنےکی اجازت نہیں دےرہی۔پاکستان میں اقلیتیں محفوظ ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اقلیتوں کیلئےتاریخی اقدامات اٹھائےہیں،پاکستان کا سکھ مسلم مسیحی ہندو بھائی چارہ دنیا کے لئے مثال ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان نے ہمیشہ سکھوں سے پیار کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اقلیتیں میرے سر کا تاج ہیں۔اکثریت اور اقلیت ملتے ہیں تو پاکستان مکمل ہوتا ہے ۔6 اور 7 مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستان میں مساجد کو نشانہ بنایا گیا حملے کئے گئے۔میں برطانوی سکھ یاتریوں کا مشکور ہو کہ وہ منفی پراپیگنڈے کے باجود پاکستان آئے۔برطانوی سکھ یاتری جا کر بتائیں کہ پاکستان میں اقلیتوں کو کتنی عزت دی جاتی ہے۔پاکستان کے میڈیا کا بھی اقلیتوں کے حوالے سے کردار قابل ستائش ہے۔دنیا بھر سے سلگ یاتری پاکستان آنا چاہتے ہیں۔
ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی تجویز