’’بھارت مردہ باد‘‘ پاک فوج سے بھرپور اظہار یکجہتی، جماعت اسلامی، جے یو آئی کی ریلیاں
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
لاہور؍ گوجرانوالہ؍ ننکانہ؍ اسلام آباد؍ کراچی؍ (نوائے وقت رپورٹ+ خصوصی نامہ نگار+ لیڈی رپورٹر+ نمائندگان) ملک بھر میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ اسلام آباد میں بھارتی حملوں میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کی یاد میں ڈی چوک پر شمعیں روشن کی گئیں۔ شرکاء نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جنگ چھیڑ دی ہے۔ اب بھارت کو سبق سکھانے کا وقت آ گیا۔ ہم مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ قوم سیسہ پلائی دیوار بن چکی ہے۔ بہاول پور میں جماعت اسلامی اور مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جماعت اہل سنت پ، جمعیت علماء ، جمعیت علمائے اسلام، مجلس وحدت المسلمین، انجمن تاجران، مرکزی مسلم لیگ، جماعت اہلحدیث، جماعت اہلسنت والجماعت اور دیگر سیاسی، سماجی جماعتوں، نمائندہ اکابرین، سول سوسائٹی کے افراد ریلیوں میں شرکت کی۔ ساہیوال آرٹس کونسل کے زیراہتمام ساہیوال والی بال کلب کے تعاون سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک پرجوش ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ کے عنوان سے والی بال میچ بھی ہوا جماعت اسلامی ساہیوال کے زیر اہتمام بمقام مزار شہید دفاع وطن کیپٹن عثمان شہید پر بھارتی جارحیت کے خلاف اور افواج پاکستان کے حق میں شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ محکمہ تعلیم ٹوبہ ٹیک سنگھ کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔ ممبر پنجاب اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی زراعت کی قیادت میں پاک فوج زندہ باد، پاکستان زندہ باد ریلی رجوعہ سادات چنیوٹ سے نکالی گئی۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صباء اصغر علی کی زیر قیادت افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک ریلی نکالی گئی۔ میانوالی میں مذہبی و سماجی تنظیموں، ایپکا، انجمن تاجران، جے یو آئی، جے یو پی، ن لیگ کے ورکرز اور رہنماؤں نے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ اور ریلی نکالی۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی اپیل پر سرگودھا سمیت ملک بھر میں "یوم دفاع وطن" منایا گیا۔ گجرات جمخانہ کی طرف سے سیکرٹری چودھری رخسار میلو کی قیادت میں مارچ کیا گیا۔ جماعت اسلامی، انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ، مرکزی علماء کونسل کے زیر اہتمام افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی اپیل پر ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان منایا گیا۔ جے یو آئی کے مرکز ڈپٹی سٹی جنرل مولانا محمد امجد خان نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرزمین کے ایک ایک انچ کی حفاظت کے لیے جے یو آئی کے کارکن دینی مدارس کے طلباء اور علماء ضرورت پڑنے پر خون کا آخری قطرہ بھی بہا دیں گے۔ جے یو آئی پنجاب کے امیر مولانا محمود میاں، حافظ نصیر احرار، حافظ غضنفر عزیز، مولانا محب النبی، مولانا حافظ اشرف گجر، مولانا اشرف علی، مولانا شبیر احمد عثمانی، مفتی بشیر یوسف زئی، مفتی شمس الحق، مفتی محمد عقیل، حافظ عبد الرحمن، مولانا امجد سعید ، مولانا فاضل عثمانی، مولانا عبدالصمد، مفتی سیف اللہ، مولانا عبید اللہ چترالی نے بھی خطاب کیا۔ امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور دیگر چھوٹے شہروں سمیت سینکڑوں مقامات پر ’’پاکستان زندہ باد‘‘ ریلیوں کا انعقاد ہوا۔ شرکاء نے امریکہ، بھارت و اسرائیل کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔ منصورہ مرکز کے باہر ہونے والے مظاہرے سے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن، امیر لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام بھارتی حملوں میں شہید ہونے والے پاکستانی شہداء کی ملک بھر میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ لاہور میں ہال روڈ پر شہداء کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، قاری محمد یعقوب شیخ، فیصل ندیم، چوہدری محمد سرور، مزمل اقبال ہاشمی، احمد ندیم اعوان، احسن تارڑ، احسان اللہ منصور، انعام الرحمان، حمید الحسن گجر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جو جارحیت کی اس کا جواب ملے گا، مودی کی چیخیں دنیا کو سنائی دیں گی۔ بھارت کی تباہی کا وقت قریب ہے۔ جامعہ نعیمیہ کے زیر اہتمام ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہاکہ پاک فضائیہ نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا۔ قوم کا مورال بلند ہوا۔ ریلی میں مولانا محبوب احمد، مفتی عمران حنفی، ڈاکٹر سلیمان قادری، مفتی محمد مدنی، مولانا غلام مرتضی نقشبندی، قاری رفیق احمد نقشبندی، مولانا مسعود احمد سیالوی، علامہ غلام یاسین قادری سمیت جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ اور ہزاروں طلبہ نے شرکت کی۔ بادشاہی مسجد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا وطن عزیز، مسلح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ بھارت کے میزائل حملوں نے نریندر مودی، بھارت کا سیاہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔ جماعت اسلامی نے لاہور میں مال روڈ بھی ریلی نکالی۔ ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ، اظہر بلال، عبدالعزیز عابد، چوہدری شوکت، خالد بٹ، وقاص بٹ، ملک شاہد اسلم، عامر نثار خان، صدر جے آئی یوتھ لاہور جبران بٹ سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جماعت اہل کے مرکزی امیر علامہ سید مظہر سعید شاہ کاظمی اور مرکزی ناظم اعلیٰ پیر خالد سلطان قادری کی اپیل پر یوم دفاع وطن و استحکام پاکستان منایا گیا۔ نماز جمعہ کے اجتماعات میں اللہ کی بارگاہ میں افواج پاکستان اور ملک پاکستان کی حفاظت و استحکام کیلئے خشوع و خضوع سے دعائیں مانگی گیئں۔ متحدہ جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام مختلف مقامات پر دفاع پاکستان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی امیر ڈاکٹر علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، مولانا محمد نعیم بادشاہ، علامہ خالد فاروقی، پروفیسر احسان عالم چوہان، مولانا ادریس یزدانی، پروفیسر حافظ محمد عدنان نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پوری پاکستانی قوم اپنی مسلح بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیراہتمام یوم وفائے پاکستان منایا گیا۔ مولانا محمد علی نقشبندی، پیر ضیاء المصطفیٰ، ڈاکٹر حسیب قادری، محمد علی نقشبندی، مفتی عمران حنفی، نصیر نورانی، عمران فاروقی، پیر حفیظ اظہر، قاضی عبدالغفار، علامہ طاہر شہزاد نے بھی خطاب کیا۔ جمعیت اہلحدیث کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الہیٰ ظہیر کی اپیل پر ملک بھر میں بھارتی جارحیت کے خلاف اور افواجِ پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ شہداء کی غائبانہ نمازِ جنازہ بھی ادا کی گئی۔ احتجاجی مظاہرے سے اہلحدیث یوتھ فورس کے سرپرست اعلیٰ حافظ محسن جاوید، میاں توقیر حفیظ، عبدالرحمن سلفی اور حافظ حنیف نے بھی خطاب کیا۔ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے اعلان پر پورے ملک میں بھارتی فوج کی جارحیت کیخلاف اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم استقلال مناتے ہوئے ملک بھر میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ نے ریلی نکالی۔ صدر بار شرافت علی ناہرہ، سیکرٹری بار راجہ عبدالمقیت خاں، نائب صدر محمد عرفان رفیق، ممبر پنجاب بار کونسل رانا ابرار احمد خان، چوہدری ناصر عنایت سرا، سید آفتاب زیدی، رانا فرحان علی خاں، سعید ہنجرا، چوہدری نصراللہ ڈھلوں، مقدس شبیر چیمہ، محمد آصف نعیم، حق نواز ہنجرا، مرزا اویس ایڈووکیٹس، صدر بار کلرک محمد ارشد عثمانی، سیکرٹری کلر ک بار زاہد پرویز ودیگر سنیئر وکلاء نے بھرپور شرکت کی۔ سنی تحریک کے زیراہتمام " یوم عزم جہاد" منایا گیا۔ گوجرانوالہ میں "بھارت مردہ باد ریلی" سے سٹی صدر محمد آصف مغل کیلانی نقشبندی، رکن علماء بورڈ علامہ عارف اللہ تبسم القادری، صوفی خالد حسین جٹھول، ذوالفقار علی بھٹو، محمد شوکت گل اور دیگر نے خطاب کیا۔ سکھ برادری کی طرف سے گوردوارہ جنم استھان ننکانہ میں ریلی نکالی گئی۔ صدر سکھ ان پاکستان سیوا سوسائٹی سردار سرجیت سنگھ کنول اور گرنتھی گوردوارہ جنم استھان گیانی بلونت سنگھ نے قیادت کی۔ مسیحی رہنمائوں ریورنڈ عرفاق سردار اور ذیشان گل جوئیہ نے بھی شرکت کی۔ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ننکانہ کے زیر اہتمام یکجہتی پاک فوج سیمینار اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ قیادت ضلعی صدر قیصر عرفان چوہدری، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اکرم، نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان ذیشان سرور، عمران اسلام، رضوان صادق، عبدالقیوم اور رحمان یوسف، اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں ریلی نکالی گئی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید نے شرکت کی۔ تحریک دعوت توحید کے زیراہتمام یوم عزیمت واستقامت منایاگیا۔ جامع أبی ہریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹاؤن سے وحدت روڈتک ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کہا کہ پاک فوج کی جرأت کو سلام، وطن کی پہرے داری کا حق خوب خوب نبھا دیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سے اظہار یکجہتی کیلئے سے خطاب کرتے ہوئے ریلی نکالی گئی افواج پاکستان کے زیر اہتمام کے زیراہتمام جماعت اسلامی ملک بھر میں پاک فوج سے نے شرکت کی کی اپیل پر جے یو ا ئی منایا گیا کا انعقاد خطاب کیا کیا گیا کے خلاف کہا کہ نے بھی کی گئی نے کہا
پڑھیں:
بھارتی حملوں پر پاکستانی عوام کا جوش، ولولہ دیدنی، ملک بھر میں ریلیاں
لاہور‘ شیخوپورہ‘گوجرانوالہ‘ حافظ آباد‘ اسلام آباد (رپورٹنگ ٹیم+نمائندگان) بھارت کے بزدلانہ حملے پر پاکستانی عوام نے زبردست جوش وجذبے کا مظاہرہ کیا۔ لوگ رات گئے بڑی تعداد میں گھروں سے بے خوف نکل آئے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔ عوام میں جوش و ولولہ اس قدر تھا کہ وہ بارڈر پار کر کے دشمن کو سبق سکھانے پر اصرار کرتے رہے۔ اس موقع پر شہریوں نے کہا کہ وہ مودی اور اس کی بزدل فوج سے بالکل نہیں ڈرتے اور اگر ہماری ریاست اجازت دے تو ہم خود ہی ان سے نمٹ سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں بھارتی بزدلانہ حملوں کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ جماعت اسلامی اور مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام لاہور سمیت ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں اظہار یکجہتی اور پاکستان زندہ باد ریلیاں نکالی گئیں۔ مرکزی مسلم لیگ کے ’’پاکستان زندہ باد مارچ‘‘ میںشرکاء نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور بھارت کے خلاف شدید غصے کا اظہار کیا۔ جماعت اسلامی نے کل 9مئی کو ملک گیر یوم عزم منانے کا اعلان کیا ہے جبکہ11مئی بروز اتوار لاہور میں عظیم الشان ’’پاکستان زندہ باد‘‘ ریلی نکالی جائے گی۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب جاوید قصوری، گوجرانوالہ سے ضلعی امیر مظہر اقبال رندھاوا و دیگر نے بھارت کی جانب سے مساجد اور عام عوام کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی اور اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔ مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں قاری محمد یعقوب شیخ، فیصل ندیم، چوہدری محمد سرور، انجینئر عادل خلیق‘ مزمل اقبال ہاشمی‘ میاں حبیب الرحمان و دیگر نے خطاب کرتے کہا مرکزی مسلم لیگ بھارتی بزدلانہ حملوں کے خلاف قوم کو متحد و بیدار کرے گی۔ پاکستانی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ بھارت کو سخت جواب دیا جائے گا۔ آخر میں ملکی سلامتی واستحکام کیلئے دعا کی گئی۔ مرکزی مسلم لیگ کے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی قیادت میں مختلف کالجز کے طلبہ نے بھی اظہار یکجہتی ریلی نکالی جو ایم اے او کالج سے شروع ہو کر سول سیکرٹریٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔ وزیرتعلیم نے کہا بھارتی طیارے گرا کر پاک فضائیہ نے مودی کا غرور خاک میں ملا دیا ہے۔ علاوہ ازیں پاکستان جمہوریت پارٹی‘ پاکستان تحریک انصاف اور سول سوسائٹی نے ملکر لاہور ہائیکورٹ بار کے ڈیموکریٹک لان میں احتجاجی ریلی نکالی۔ پاکستان جمہوری پارٹی کے صدر امتیاز رشید قریشی‘ سماجی کارکن ڈاکٹر شاہد نصیر‘شہباز رشید ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا بھارت کسی بھول میں نہ رہے، پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار جنرل ہائوس میں اجلاس منعقدہ ہوا، جس کے بعد جی پی او چوک میں ریلی بھی نکالی گئی۔ صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملک آصف نسوانہ نے کہا بھارت نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا۔ وکلاء افواج پاکستان کے ساتھ ہیں، ضرورت پڑی تو وکلاء خود بارڈر پر پہنچ جائیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلاء اور لاء افسروں نے بھی پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ وکلاء اور لاء افسر ہائیکورٹ ہال میں جمع ہوگئے۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل راجہ ضمیر الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہندو بنیے نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ حافظ آباد میں بھی مذہبی‘ سماجی اورکاروباری تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔ مرکزی ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامد ناصر گورائیہ‘ اسسٹنٹ کمشنر سلمان اکبر اور چیف آفیسر ایم سی اکرام اللہ سندھو نے کی۔ شرکاء نے افواج پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ مقررین نے کہا پاکستان کا بچہ بچہ دفاع وطن کیلئے تیار ہے۔ علاوہ ازیںگیلپ پاکستان نے موجودہ جنگی حالات پر نیا سروے کیا ہے جس میں 100 اضلاع سے پاکستانیوں نے حصہ لیا۔ سروے کے مطابق 93 فیصد پاکستانیوں نے کہا بھارت نے جنگ مسلط کی تو خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔ 77 فیصد نے پہلگام حملے کے پاکستان پر الزام کو مسترد کر دیا۔ 55 فیصد نے اسے بھارت کا فالس فلیگ آپریشن قرار دیا۔ 74 فیصد نے جنگ سے بچنے کا مشورہ دیا، 27 فیصد نے جنگ کی حمایت کی۔ 64 فیصد نے موجودہ کشیدگی میںسیاسی جماعتوں کے اتحاد کو خوش آئند قرار دیا۔