پاکستان نے بھارت کی حالیہ جارحیت کے جواب میں فیصلہ کن اقدام اٹھاتے ہوئے ’آپریشن بنیان المرصوص‘ کا آغاز کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان کی عسکری قیادت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اگر بھارت نے مزید جارحیت دکھائی تو ٹارگٹ ہائی ویلیو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستانی ردعمل کے جواب میں مزید جارحیت کی تو پاکستان کی جوابی کارروائی کہیں زیادہ شدید اور نشانہ ’ہائی ویلیو اہداف‘ ہوں گے۔

 قیادت کا کہنا ہے کہ آئندہ کسی بھی بھارتی حملے کی صورت میں نہ صرف عسکری بلکہ بھارت کے معاشی مراکز بھی پاکستان کے ردعمل کی زد میں ہوں گے۔

قیادت نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور دشمن کی ہر مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ قیادت نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی اشتعال انگیزی کی صورت میں اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 ’آپریشن بنیان المرصوص‘ نہ صرف پاکستان کی عسکری تیاری کا مظہر ہے بلکہ یہ واضح پیغام بھی ہے کہ پاکستان اپنی سلامتی کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں کرتا۔

واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان میں 3 ایئر بیسز پر میزائل داغے ہیں، تاہم پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ان میزائل حملوں کو ناکام بنا دیا۔

اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارت ہمارے جواب کا انتظار کرو۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان کی قیادت نے بھارت نے

پڑھیں:

وزیراعظم کی زیرِصدارت ملکی سلامتی پر اہم اجلاس جاری

ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ملکی سلامتی پر اہم اجلاس جاری ہے، جس میں عسکری قیادت بھی شریک ہے۔

 وزیراعظم ہاؤس میں ہونےوالے اس اہم اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کررہے ہیں،اجلاس میں اعلیٰ سول اور عسکری قیادت موجود ہے۔

 اجلاس میں بھارتی جارحیت کے بعد ملک کی موجودہ صورت حال  اور جوابی حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف بھی اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

متعلقہ مضامین

  • بھارت نے مزید جارحیت دکھائی تو ٹارگٹ ہائی ویلیو ہوگا، سیاسی و عسکری قیادت میں فیصلہ
  • "آپریشن بنیان المرصوص" کا آغاز پاکستانی ’الفتح میزائل‘ کی لانچ شہید پاکستانی بچوں کے نام
  • سیاسی و عسکری قیادت کا مزید جارحیت پر بھارتی ہائی ٹارگٹ ویلیو کو نشانہ بنانے کا فیصلہ
  • ’’بنیان مرصوص‘‘ سیاسی و عسکری قیادت سے امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ
  • آپریشن ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ کا مطلب کیا ہے؟
  • پاکستانی ’الفتح میزائل‘ کی لانچ شہید پاکستانی بچوں کے نام
  • بھارت کے حملے کا جواب دے دیا ، اگر اب بھارت نے جارحیت کی تو جواب ہائی ویلیو ٹارگٹ ہونگے ، شاہ زیب خانزادہ نے بڑی خبر دے دی
  • وزیراعظم کی زیرِصدارت ملکی سلامتی پر اہم اجلاس جاری
  • قومی اسمبلی، پہل نہیں کی: اسحاق ڈار، بھارت تیاری کر لو ابھی جواب آنا باقی: بلاول، عسکری قیادت کو زبردست خراج تحسین