بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پر الزام لگا رہا ہے: ترجمان پاک فوج
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
افواج پاکستان کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر کی انٹرنیشنل میڈیا کیساتھ اہم نیوز کانفرنس میں کہا ہےکہ جس میں پاکستان ایئرفورس اور پاکستان نیوی کے سینئر افسران بھی شریک ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے عالمی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پہلگام میں واقعہ ہوتا ہے اور بغیر تحقیقات الزام پاکستان پر لگا دیا جاتا ہے پہلگام میں واقعہ ہوا اور 10منٹ بعد اس کی ایف آئی آر درج کر لی گئی جس میں پاکستان پر الزام لگایا گیا جبکہ اس کےکوئی ثبوت نہیں.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان پر کہ پہلگام
پڑھیں:
پاکستان میں ہوائی سفر اتنا مہنگا کیوں ہوچکا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی
پاکستان میں نئی ایئر لائنز کراچی ایئر اور ایئر ساؤتھ جلد متعارف ہونے والی ہیں، جو مقامی سطح پر فضائی سفر کی ضروریات کو کسی حد تک پورا کر سکیں گی۔
مذکورہ بالا ایئر لائنز کے منتظمین کے مطابق یہ اندرونِ ملک سستی اور بہتر سفری سہولتیں فراہم کریں گی۔ تاہم مجموعی طور پر ملک میں اس وقت ڈومیسٹک فلائٹس کی شدید کمی ہے، جس کی سب سے بڑی وجہ اندرونِ ملک کے بجائے بین الاقوامی پروازوں کو ترجیح دینا ہے۔
پاکستان کی مقامی ایئر لائنز میں سیرین ایئر (SereneAir) اور ایئر سیال (AirSial) کی اندرونِ ملک پروازیں اس وقت شدید متاثر یا معطل ہیں۔ سیرین ایئر کی تمام شیڈول ڈومیسٹک پروازیں 2 اکتوبر 2025 سے منسوخ ہیں۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (PCAA) نے طیاروں کی عدم دستیابی کے باعث سیرین ایئر کا ایئر آپریٹر سرٹیفیکیٹ (AOC) معطل کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے ساؤتھ پنجاب کی ایئرلائن پہلی اڑان کب بھرے گی؟
ایئر سیال کی بھی اندرونِ ملک پروازیں کئی ماہ سے منسوخی کا شکار ہیں۔ اس کی وجہ بھی طیاروں کی کمی یا ان کا گراؤنڈ ہونا ہے۔ یہ ایئر لائن دبئی اور جدہ جیسے روٹس پر پروازیں چلاتی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ایئر سیال کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے اور خبردار کیا گیا ہے کہ اگر اس نے ملکی پروازیں بحال نہ کیں تو اس کی بین الاقوامی پروازوں کی حدبندی یا معطلی پر غور کیا جائے گا۔
ایئر سیال کو دیگر ایئر لائنز پر یہ برتری بھی حاصل تھی کہ اس کے ذریعے میت کی مفت منتقلی ایک شہر سے دوسرے شہر کی جاتی تھی، جو اب ممکن نہیں رہی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق زیادہ تر ایئر لائنز بین الاقوامی پروازوں کو ترجیح دیتی ہیں کیونکہ وہ زیادہ منافع بخش ہوتی ہیں۔ طیاروں کی کمی کی صورت میں ایئر لائنز ڈالر میں کمائی دینے والی بین الاقوامی پروازیں برقرار رکھتی ہیں، جبکہ اندرونِ ملک پروازیں عارضی طور پر روک دی جاتی ہیں۔
کرایوں میں اضافے کی دیگر وجوہاتپی آئی اے یونین کے فوکل پرسن مشتاق جمعہ کے مطابق ڈومیسٹک فضائی سفر کا کرایہ 25 ہزار سے بڑھ کر 65 ہزار روپے تک پہنچ چکا ہے۔
ان کے مطابق ہمارے ڈومیسٹک آپریشنز کے لیے مجموعی طور پر 55 طیارے دستیاب ہیں، جن میں سیرین ایئر اور ایئر سیال کا آپریشن بند ہے۔ پی آئی اے کا پشاور روٹ بھی اس وقت سکردو کے لیے چل رہا ہے جیسے ہی سکردو روٹ بند ہوگا، اسے دوبارہ پشاور کے لیے بحال کیا جائے گا۔
انہوں نے فلائی جناح کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت مکمل طور پر ڈومیسٹک فلائٹس چلا رہی ہے اور اچھی خدمات فراہم کر رہی ہے، حتیٰ کہ کوئٹہ کے لیے بھی فلائٹس دے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی کے بجائے جدہ لے جانے کا معاملہ: سندھ ہائیکورٹ کا ایئر سیال اور ایف آئی اے کو نوٹس
ان کے مطابق پاکستان میں اندرونِ ملک طے شدہ روٹس پر سروسز فراہم نہیں کی جا رہیں جبکہ بیرونِ ملک سروسز جاری ہیں، جس کے باعث ملک میں فضائی سفری بحران اور کرایوں میں اضافہ پیدا ہوا ہے۔
اگرچہ ڈومیسٹک پروازیں اندرونِ ملک ہوتی ہیں، مگر ایندھن کی عالمی قیمتیں اور پاکستانی روپے کی ڈالر کے مقابلے میں گراوٹ کرایوں میں اضافے کی سب سے بڑی وجوہات ہیں۔ ایندھن ایئر لائن کے مجموعی آپریٹنگ اخراجات کا بڑا حصہ ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں ہوائی جہازوں کی لیزنگ، پرزے، مرمت اور اوور ہالنگ کے اخراجات بھی ڈالر میں ادا کیے جاتے ہیں۔ روپے کی قدر میں کمی کے باعث یہ اخراجات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں، جس کا بوجھ براہِ راست ٹکٹوں کی قیمت میں شامل کر دیا جاتا ہے۔
اندرونِ ملک روٹس پر بعض ایئر لائنز کے آپریشنز معطل ہونے یا طیارے گراؤنڈ ہونے سے مارکیٹ میں نشستیں کم ہو جاتی ہیں، جبکہ عید، موسمِ سرما کی تعطیلات یا دیگر تہواروں کے دوران طلب میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔ طلب زیادہ اور نشستیں محدود ہوں تو کرائے بڑھ جاتے ہیں۔ بڑے ہوائی اڈوں پر لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے مخصوص وقت (Slots) کی کمی بھی اضافی پروازیں شامل کرنے میں رکاوٹ بنتی ہے۔
حکومت کی جانب سے ٹکٹوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) اور دیگر ایئر پورٹ ٹیکسز بھی کرایوں میں اضافے کا باعث ہیں۔ کچھ روٹس پر اگر نجی ایئر لائنز کم ہوں یا ان کا شیڈول متاثر ہو تو باقی ایئر لائنز کے پاس کرائے بڑھانے کا موقع ہوتا ہے، جبکہ ریگولیٹری ادارے جیسے CAA کرایوں کی بالائی حد مقرر کرنے میں مؤثر کردار ادا نہیں کر پاتے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایئر ساؤتھ ایئر سیال پاکستان میں ہوائی سفر سیرین ایئر فلائی جناح