’پاکستان بھارت کے پہلگام واقعے سے متعلق تمام تر بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے‘
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
سٹی 42 : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے پہلگام واقعے سے متعلق تمام تر بے بنیاد الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر اس سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے، اس بار بھی بھارت نے پاکستان پر بغیر ثبوت الزام لگائے ہیں اور اب یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد حکومت پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور بھارت کو آزادانہ اور غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کی لیکن بھارت نے پاکستان کی یہ پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے پاکستان میں 6 مختلف مقامات پر حملے کر کے عام شہریوں کو نشانہ بنایا، بھارت نے مسجد پر بمباری کی، خواتین اور بچوں کو شہید کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ بغیر کسی قابل اعتبار ثبوت کیا، پاکستان ان بے بنیاد الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے، بھارت سے مطالبہ ہے کوئی ثبوت ہیں تو کسی غیر جانبدار ملک کو پیش کرے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بھارت نے پاکستان کرتا ہے
پڑھیں:
جو یکجہتی ہم نے دکھائی ہے دنیا نے دیکھی ہے؛ اسحاق ڈار
سٹی 42 : وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جو یکجہتی ہم نے دکھائی ہے دنیا نے دیکھی ہے۔
اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعہ کےبعد جتنے اقدامات کیے وہ پاکستان کے خلاف تھے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر انڈیا پاکستان کے ساتھ ایک سال سے کارسپانڈنس کر رہا کہ اس پر بات ہونی چاہیے، اس بار پلوامہ کی طرح ہائپ کرنے کی کوشش کی، پہلگام واقعہ پلانڈ لگ رہا ہے جو وقت بتائے گا ۔
میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
اسحاق ڈار نے کہا کہ 29 اور 30 کی درمیانی شب چار رافیل طیاروں نے دراندازی کی کوشش کی لیکن ہماری ایئرفورس نے ان کے طیاروں کی کمیونکیشن جام کر دی،جس کے بعد وہ سری نگر لینڈ کر گئے ۔ انہوں نے کہا کہ بہادر افواج پاکستان ایئر فورس نے پاکستان کا سر بلند کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یو این سکیورٹی کونسل کو خط لکھا ہے۔
وزیرخارجہ نے بتایا کہ ہندوستان کی جانب سے 6 لوکیشنز پر 24 اٹیک ہوئے، جن میں 26 شہید، 46 زخمی ہوئے ۔ انہوں نے کہاکہ ترکی سے فون آیا، چین دوست ملک کے ممبران سے ملاقات ہوئی، ہمارے سفارتی محاذ پر روابط جاری ہیں، اس دفعہ ان کا بیانیہ پھٹ چکا ہے۔ آج اسلام آباد میں 6 بجے تمام سفرا کو بلا کر اپنا نیریٹو بیان کریں گے ۔
سندرفائرنگ؛ 2 افراد زخمی