چینی بھی رافیل طیاروں کی تباہی کا مذاق اڑانے لگ گئے، گانا سوشل میڈیا پر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
اسلام آباد(اوصاف نیوز)پاکستان ایئر فورس کی جانب سے بھارتی رافیل گرائے جانے پر جہاں ایک طرف پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھارت کا مذاق اڑاتے نظر آ رہے ہیں وہیں چینی سوشل میڈیا بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ چینی سوشل میڈیا پر پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے انڈین رافیل طیاروں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل وہ رہی ہے جس میں چینی سوشل میڈیا انفلیوئنسرز کو بھارتی شہریوں کی طرح پگڑیاں پہنے دیکھا جا سکتا ہے، ان پگڑیوں پر علامتی جہاز بنائے گئے ہیں۔ اور چینی انفلیوئنسرز اپنی زبان میں گانا گا کر رافیل طیاروں کا مذاق اڑا رہے ہیں۔
بھارت کے رافیل طیارے پاکستان نےچینی ساختہ طیاروں سےتباہ کیے : امریکی حکام کا دعویٰ
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت نے پاکستان کے 5 مقامات کو میزائل سے نشانہ بنایا تھا۔ جس کے جواب میں پاکستانی ایئرفورس کے شاہینوں نے 5 بھارتی جہاز مار گرائے تھے۔ جن میں 3 رافیل طیارے تھےجس کی تصدیق ترجمان پاک فوج نے بھی کی تھی۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا کا مذاق
پڑھیں:
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل گانا جاری کردیا گیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل گانا جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے خواتین کی کرکٹ کی طاقت، اتحاد اور نہ رکنے والے جذبے کا جشن مناتے ہوئے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 آفیشل گانا ’برنگ اٹ ہوم‘ کے عنوان سے جاری کیا۔
مشہور بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال کی آواز میں جاری کیے گئے اس گانے کا مقصد دنیا بھر کے مداحوں کو متحد کرنا ہے۔
یہ گانا عالمی سطح پر قدم رکھنے والی ہر خاتون کرکٹر کے خوابوں اور جذبات کو سمیٹتا ہے۔
https://x.com/cricketworldcup/status/1968926869350142124
واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 30 ستمبر سے 2 نومبر تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔