پاکستان ایئر فورس کی جانب سے بھارتی رافیل گرائے جانے پر جہاں ایک طرف پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھارت کا مذاق اڑاتے نظر آ رہے ہیں وہیں چینی سوشل میڈیا بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ چینی سوشل میڈیا پر پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے انڈین رافیل طیاروں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

 سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل وہ رہی ہے جس میں چینی سوشل میڈیا انفلیوئنسرز کو بھارتی شہریوں کی طرح پگڑیاں پہنے دیکھا جا سکتا ہے، ان پگڑیوں پر علامتی جہاز بنائے گئے ہیں۔ اور چینی انفلیوئنسرز اپنی زبان میں گانا گا کر رافیل طیاروں کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

刚买的飞机,刚买的飞机,被打啦
???????????????? pic.

twitter.com/zUduqtizxd

— 西關小姐姐???????????????? (@LM62710) May 8, 2025

یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو پاکستانی صارفین بھی اس پر تبصرے کرنے لگے۔ ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت مضحکہ خیز ہے۔

 https://Twitter.com/PakForeverIA/status/1920535612580413568

سحرش مان لکھتی ہیں کہ ہم سے زیادہ تو چینی بھارتیوں کے رافیل تباہی کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

ہم سے زیادہ تو چینی بھارتیوں کے رافیل تباہی کا مجاک اڑا رہے ہیں ????
pic.twitter.com/K5JvAk6UN2

— Sehrish Maan (@SMunirMaan) May 8, 2025

فرحان ورک نے لکھا کہ دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فرانسیسی رافیل اور اسرائیلی ڈرون کو کسی ملک نے مار گرایا ہے، یہ پاکستان اور چین کے بنائے گئے J 10C کی بہت بڑی فتح ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ چین بھی خوشیاں منا رہا ہے کیونکہ اب J 10C کی پوری دنیا پر دھاک بیٹھ گئی ہے

چینی سوشل میڈیا نے بھی بھارت کی منجی ٹھوکنی شروع کردی! ????

دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فرانسیسی رافیل اور اسرائیلی ڈرون کو کسی ملک نے مار گرایا ہے، یہ پاکستان اور چین کے بنائے گئے J 10C کی بہت بڑی فتح ہے۔

چین بھی خوشیاں منا رہا ہے کیونکہ اب J 10C کی پوری دنیا پر دھاک بیٹھ گئی pic.twitter.com/s6HajxhyiM

— Dr Farhan K Virk (@FarhanKVirk) May 8, 2025

ارم شہزادی نے لکھا کہ رافیل کی تباہی کو جس انداز میں چینیوں نے ٹرول کیا ہے وہ کوئی اور نہیں کرسکتا۔

رافیل کی تباہی کو جس انداز میں چینیوں نے ٹرول کیا ہے ????????????وہ کوئی اور نہیں کرسکتا ہے pic.twitter.com/ip8h7z07FL

— iram shahzadi(ارم رائے) (@irumrae) May 9, 2025

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت نے پاکستان کے 5 مقامات کو میزائل سے نشانہ بنایا تھا۔ جس کے جواب میں پاکستانی ایئرفورس کے شاہینوں  نے 5 بھارتی جہاز مار گرائے تھے۔ جن میں 3 رافیل طیارے تھےجس کی تصدیق ترجمان پاک فوج نے بھی کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاک فوج پاکستانی سوشل میڈیا چینی گانا رافیل طیارے

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاک فوج پاکستانی سوشل میڈیا چینی گانا رافیل طیارے چینی سوشل میڈیا رہے ہیں کا مذاق

پڑھیں:

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کی وزیر دفاع خواجہ آصف کے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کردی

اسلام آباد(صغیر چوہدری )سوشل میڈیا پر وزیر دفاع خواجہ آصف کے مستعفی ہونے کی خبر۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کی وزیر دفاع خواجہ آصف کے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کردی ۔وزیر اطلاعات نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع کے استعفیٰ کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • عتیقہ اوڈھو کو مذاق میں دیا گیا بیان مہنگا پڑگیا؛ شادی کی پیشکشوں کا انبار لگ گیا
  • آئمہ بیگ نے نکاح میں کونسے ڈیزائنر کا مہنگا عروسی جوڑا پہنا؟
  • اداکارہ عتیقہ اوڈھو خوش، شادی کے پیغامات موصول ہونے لگے
  • آئمہ بیگ کو کنسرٹ میں کورین گانے پر پرفارمنس دینے پر ٹرولنگ کا سامنا
  • وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کی وزیر دفاع خواجہ آصف کے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کردی
  • موسیقی کی دلدادہ ہتھنی نے اپنے ردعمل سے سب کو حیران کردیا
  • اسرائیلی فٹبالر کی مبینہ نفرت انگیز پوسٹس پر احتجاج، جرمن کلب نے معاہدہ ختم کردیا
  • چین کے سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے پاکستانی سیٹلائٹ کی روانگی اہم سنگ میل ہے، چینی میڈیا
  • اداکارہ ماہم عامر کے دانت سے سوشل میڈیا صارفین کو مسئلہ کیا ہے؟
  • صائمہ نور اور سجل علی کا مذاق اڑانے پر نادیہ خان کو شدید تنقید کا سامنا