چین اور روس کے تعلقات نے اعلیٰ سطح ترقی کے رجحان کو برقرار رکھا ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز

چین اور روس کو باہمی فائدہ مند تعاون کو بڑھانا چاہئے، شی جن پھنگ

ما سکو () روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پھنگ نے ماسکو کریملن میں بات چیت کی۔ جمعرات کے روز دونوں سربراہان مملکت نے چین روس تعلقات اور اہم بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اسٹریٹجک کوآرڈینیشن کو مزید گہرا کرنے اور چین روس تعلقات کی مستحکم، صحت مند اور اعلیٰ سطحی ترقی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم دوسری جنگ عظیم کی تاریخ کے بارے میں صحیح نقطہ نظر کو فروغ دینے، اقوام متحدہ کے اختیار اور حیثیت کی حفاظت اور بین الاقوامی شفافیت اور انصاف کو برقرار رکھنے کے لئے مل کر کام کریں گے۔
پیوٹن نے جارج ہال میں شی جن پھنگ کے لئے شاندار استقبالیہ تقریب منعقد کی۔اس کے بعد دونوں سربراہان مملکت نے یکے بعد دیگرے چھوٹے اور وسیع پیمانے پر بات چیت کی۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ حالیہ برسوں میں دونوں فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے چین اور روس کے تعلقات نے مستحکم، صحت مند اور اعلیٰ سطح ترقی کے رجحان کو برقرار رکھا ہے اور طویل مدتی اچھی ہمسائیگی، دوستی اور باہمی فائدہ مند تعاون دوطرفہ تعلقات کی مخصوص خصوصیات بن چکے ہیں۔ تاریخ اور حقیقت نے پوری طرح ثابت کیا ہے کہ چین اور روس کے تعلقات میں پائیدار ترقی اور گہرائی دونوں ممالک کے عوام کے درمیان نسلوں سے دوستی کی وراثت کا صحیح مطلب ہے، اپنی اپنی ترقی اور احیاء کو فروغ دینے کے لئے ناگزیر انتخاب ہے ، اور بین الاقوامی شفافیت اور انصاف کا دفاع کرنے اور عالمی حکمرانی کے نظام کی اصلاح کو فروغ دینے کے لئے وقت کا تقاضا ہے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ اس سال جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ، سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ ہے۔ 80 سال قبل چینی اور روسی عوام نے بےپناہ قربانیاں دی تھیں، عظیم فتوحات حاصل کی تھیں اور عالمی امن اور انسانی ترقی کے مقصد کی تکمیل کے لیے شاندار تاریخی خدمات انجام دی تھیں۔ اس وقت بین الاقوامی برادری میں یکطرفہ اور بالادستی کی غنڈہ گردی کی منفی لہروں کے سامنے چین روس کے ساتھ مل کر ایک عالمی طاقت اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے اپنی خصوصی ذمہ داریاں نبھانے، چین ، روس اور دیگر ترقی پذیر ممالک کے حقوق اور مفادات کا مضبوطی سے دفاع کرنے اور دنیا کی مساوی، منظم، کثیر قطبی، جامع اور اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دینے کے لیے کام کرے گا۔
دونوں سربراہان مملکت نے مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے دونوں ممالک کے متعلقہ محکموں کے ذمہ داران کی رپورٹس سنیں۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور روس کو معیشت اور تجارت، توانائی، زراعت، ایرو اسپیس اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں اعلی معیار اور باہمی فائدہ مند تعاون کو بڑھانا چاہئے۔ ہم بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور یوریشین اکنامک یونین کو ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ایک اعلیٰ معیار کے رابطے کا نمونہ تشکیل دیں گے۔ اسکے علاوہ تعلیم، فلم، سیاحت اور کھیلوں کے شعبہ جات اور مقامی حکومتوں کے مابین تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا ، اقوام متحدہ، شنگھائی تعاون تنظیم اور برکس جیسے کثیر الجہتی پلیٹ فارمز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے قریبی تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا اور عالمی گورننس میں اصلاحات کو صحیح سمت میں آگے بڑھانے کے لیے کوشش کی جائے گی ۔
ملاقات کے موقع پر صدر پیوٹن نے کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ کے روس کے سرکاری دورے اور عظیم حب الوطنی کی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کا گرمجوشی سے خیرمقدم کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سے نہ صرف روس اور چین کے تعلقات کو فروغ ملے گا بلکہ مشترکہ طور پر دوسری جنگ عظیم میں فتح کی کامیابیوں کا تحفظ بھی کیا جائے گا ۔
پیوٹن نے کہا کہ روس اور چین کے تعلقات باہمی مساوات اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، ان کا مقصد کسی تیسرے فریق کو نشانہ بنانا نہیں ہے اور نہ ہی یہ کسی واقعے سے متاثر ہوتے ہیں۔ یہ روس کا تزویراتی انتخاب ہے کہ روس چین تعلقات کی ترقی کو فروغ دیا جائے اور باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دی جائے ۔ روس ایک چین کے اصول پر سختی سے کاربند ہے اور تائیوان کے معاملے پر ہمیشہ چین کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایسا سوچنا بھی نہیں چاہیے تھا کہ پاکستان حملے پر جوابی ردعمل نہیں دے گا، سفیر رضوان سعید روبرٹ پری ووسٹ نئے پوپ منتخب ہو گئے ، چمنی سے سفید دھوئیں کا اخراج چین اور روس کے تعلقات کو مسلسل ترقی دینا دوستی کو آگے بڑھانے کا تقاضا ہے، چینی صدر غزہ میں اسرائیلی بمباری، 24 گھنٹوں میں 100 سے زائد فلسطینی شہید چینی صدر سرکاری دورے پر روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے حرمین کی خدمت جدید خطوط پر، شیخ سدیس کا حج پلان پر سخت نگرانی کا اعلان بھارت میں خوفناک ہیلی کاپٹر حادثہ، 6 سیاح ہلاک TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: باہمی فائدہ مند تعاون چین اور روس کے تعلقات شی جن پھنگ نے بین الاقوامی کو فروغ دینے کو برقرار اور عالمی اور باہمی چینی صدر تعاون کو ترقی کے اور چین کے لیے کے لئے چین کے

پڑھیں:

چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت

دنیا بھر میں لاکھوں افراد بے خوابی اور نیند کی مختلف خرابیوں کا شکار ہیں، تاہم چینی سائنسدانوں نے ایک ایسے قدرتی مالیکیول کی نشاندہی کی ہے جو دماغ میں نیند کی خواہش کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ دریافت مستقبل میں بے خوابی اور دیگر نیند کے مسائل کے لیے نئی، محفوظ اور مؤثر ادویات کی تیاری میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

چینی اکیڈمی آف سائنسز اور دیگر تحقیقی اداروں کے سائنسدانوں کی یہ تحقیق معروف سائنسی جریدےنیچر نیورو سائنس (Nature Neuroscience) میں شائع ہوئی ہے۔ تحقیق کے مطابق ٹرپٹامین (Tryptamine یا TrpA) نامی قدرتی مالیکیول دماغ کو یہ اشارہ دیتا ہے کہ جسم کو آرام اور نیند کی ضرورت ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ مناسب نیند انسانی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے، کیونکہ اسی دوران دماغ یادداشت کو منظم کرتا، نئی معلومات محفوظ بناتا اور روزمرہ سرگرمیوں کے دوران جمع ہونے والے فاضل مادوں کو خارج کرتا ہے۔ اس کے باوجود دنیا بھر میں بے خوابی، ذہنی دباؤ، ڈپریشن، بے چینی اور جسمانی گھڑی (سرکیڈین ردھم) کی خرابی کے باعث لاکھوں افراد مناسب نیند سے محروم رہتے ہیں۔

تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے رات کو متحرک رہنے والے چوہوں اور دن میں سرگرم رہنے والے سوروں پر تجربات کیے۔ خصوصی فلوروسینٹ سینسر کی مدد سے جانوروں کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار مختلف اوقات میں ریکارڈ کی گئی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جتنا زیادہ وقت جانور جاگتے رہے، ان کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار بھی اتنی ہی بڑھتی گئی۔ اس سے ظاہر ہوا کہ یہ مالیکیول جسم میں بڑھنے والے سلیپ پریشر یعنی نیند کی قدرتی طلب کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید تحقیق سے پتا چلا کہ جاگنے کے دوران متحرک مخصوص اعصابی خلیے ٹرپٹامین خارج کرتے ہیں، جو بعد ازاں GPR139  نامی ریسیپٹر سے جڑ کر دماغ کے اس حصے کو متحرک کرتا ہے جو نیند کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

سائنسدانوں نے تجرباتی طور پر ایسے مرکبات بھی استعمال کیے جو GPR139 ریسیپٹر کو متحرک کرتے ہیں۔ نتائج کے مطابق ان مرکبات سے نہ صرف نیند کا دورانیہ بڑھا بلکہ اس کے معیار میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل کی تحقیقات میں یہی حیاتیاتی نظام انسانوں میں بھی ثابت ہو جاتا ہے تو بے خوابی اور دیگر نیند کی خرابیوں کے علاج کے لیے ایسی نئی ادویات تیار کی جا سکیں گی جو موجودہ ادویات کے مقابلے میں زیادہ محفوظ، مؤثر اور کم مضر اثرات کی حامل ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
  • چینی چڑیا گھر میں جانور گرمی کی شدید لہر سے کیسے محفوظ رہتے ہیں؟
  • رائل کمیشن کی مکہ کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اہم پیشرفت
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم