بھارت نے نور خان ایئربیس، مرید کے اور شور کوٹ میں حملے کیےاب ہمارے جواب کا انتظار کرے
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا ہے کہ بھارت نے کچھ دیر قبل پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے زمین پر میزائل داغے ہیں۔ ان حملوں میں نور خان ایئربیس، مرید ایئر بیس اور شور کوٹ ایئربیس کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔
راولپنڈی میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے نہ صرف پاکستان بلکہ افغانستان کی سرزمین پر بھی میزائل حملے کیے ہیں، جو نہایت خطرناک رجحان اور علاقائی امن کے لیے شدید خطرہ ہے۔
بھارت نے نور خان ایئربیس، مرید کے اور شور کوٹ میں حملے کیے، پاکستان کے تمام اثاثے محفوظ ہیں, بھارت اب تم صرف ہمارے جواب کا انتظار کرو : ڈی جی آئی ایس پی آر pic.
— WE News (@WENewsPk) May 9, 2025
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت جان بوجھ کر خطے کو ایک بڑی جنگ کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’اب صرف تم انتظار کرو‘۔
مزید پڑھیں: 2 سال کے بچے کو شہید کرکے بھارتی میڈیا جشن منارہا ہے، یہ شرمناک ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
بھارت نے اپنے ہی علاقوں پر 6 بیلسٹک میزائل فائر کر دیے، ڈی جی آئی ایس پی آرپاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے چند لمحے قبل 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے، جن میں سے ایک آدم پور اور 5 میزائل امرتسر کے مختلف علاقوں میں گرائے گئے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے ہنگامی پریس کانفرس میں بتایا کہ بھارت اپنے ہی شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، اور ان حملوں کا خاص ہدف سکھ برادری ہے۔ بھارت مذموم سازشوں کے ذریعے اپنی اقلیتوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔ یہ اقدام بھارتی ریاستی پالیسی کی سنگین ناکامی اور اندرونی خلفشار کو ظاہر کرتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان صورتِحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور حوالے سے الیکٹرونکس سیگنیچر بھی موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ہمدردی سکھ برادری کے ساتھ ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی کی جانب بھارتی ایئر کرافٹ کیریئر کی پیش قدمی کی خبر گمراہ کن اور بے بنیاد ہے، سیکیورٹی ذرائع
ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ افواجِ پاکستان ہر جارحیت کا بھرپور، مؤثر اور منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، اور پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
نور خان ایئربیس کے باہر نعرہ تکبیر، نعرہ رسالت اور ’پاک فوج زندہ باد‘ کی صدائیںراولپنڈی: بھارتی میزائل حملے کی ناکام کوشش کے بعد نور خان ایئربیس کے باہر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ عوام نے نعرہ تکبیر، نعرہ رسالت اور ’پاک فوج زندہ باد‘ کے نعروں سے فضا کو گرما دیا، اور دشمن کو واضح پیغام دیا کہ قوم ہر محاذ پر اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
شہریوں کی جانب سے ’مودی کتا ہائے ہائے‘ اور ’قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں‘ جیسے نعرے بھی لگائے گئے۔
بھارت کی جانب سے نور خان ایئربیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم پاکستانی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے میزائلوں کو سائیڈ ایریاز میں گرا دیا، جس سے بڑے جانی یا مالی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔
مزید پڑھیں: مودی کو پہلگام حملے سے 3 دن پہلے حملے کی رپورٹ مل گئی تھی، صدر کانگریس ملک ارجن کھرگے
بھارتی میزائل حملے ناکام، زیادہ تر میزائل فضا میں ہی تباہ، ڈی جی آئی ایس پی آرراولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اہم بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کی جانے والی میزائل جارحیت کو پاکستان نے کامیابی سے ناکام بنا دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے جدید ایئرڈیفنس سسٹم نے زیادہ تر بھارتی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا، جس کے باعث دشمن کو اپنے مذموم مقاصد میں بری طرح ناکامی ہوئی۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت کے میزائل حملوں کے پاکستان کے پاس ٹھوس الیکٹرانک شواہد موجود ہیں، جو کسی بھی بین الاقوامی فورم پر پیش کیے جا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ترکیہ کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت اور پاکستان سے مکمل اظہارِ یکجہتی
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن کے میزائلوں کی بڑی تعداد کو پاکستانی دفاعی نظام نے راستے میں ہی روک کر تباہ کر دیا، جو پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
پاکستان کی فضائی حدود 10 مئی کو صبح 3:15 سے دوپہر 12:00 بجے تک عارضی طور پر بند رہے گی، ایئرپورٹس اتھارٹیکراچی: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹر سے جاری اعلامیے کے مطابق 10 مئی 2025 کو صبح 3 بج کر 15 منٹ سے دوپہر 12 بجے تک ملک کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہے گی۔
یہ فیصلہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے، جس کا مقصد قومی سلامتی کو یقینی بنانا اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹنا ہے۔
ایئرپورٹس اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی سفری منصوبہ بندی میں اس وقتی پابندی کو مدنظر رکھیں اور اپ ڈیٹس کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جنرل احمد شریف چوہدری نے ڈی جی آئی ایس پی آر نے نور خان ایئربیس پاکستان کی مزید پڑھیں کرتے ہوئے کہ بھارت بھارت نے حملے کی کی جانب پاک فوج کے لیے کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔