—تصویر بشکریہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم فیس بک اکاؤنٹ

صدر ایکس سروس مین سوسائٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم ملک نے کہا ہے کہ جاپان کی اسمبلی میں کرسیاں چلتی ہیں لیکن اداروں پر حملے نہیں ہوتے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران صدر ایکس سروس مین سوسائٹی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی طاقت کا سرچشمہ ملک کے عوام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سب سے بڑی لڑائی بھارت کے ساتھ ہے، جو ہم نے سبق سکھایا سب نے دیکھا، فیلڈ مارشل کی قیادت میں ہم نے بھارت کے خلاف فتح حاصل کی۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ پاکستان میں خون ریزی کی جا رہی ہے، ملک اس وقت حالتِ جنگ میں ہے، پاکستان میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس میں بھارت ملوث ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ بھارت نے دہشت گردی کو فروغ دینے کے لیے افغان سر زمین کا استعمال کیا، ملک کے خلاف مہم اندر اور باہر سے چل رہی ہے۔

صدر ایکس سروس مین سوسائٹی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف چلنے والی مہم میں بھارتی میڈیا بھی شامل ہے، ملک کے اندر سے کیے گئے ٹوئٹس کو بھارتی میڈیا نے ہائی لائٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگ سیاسی بات کرتے ہیں، جن لوگوں نے جانیں قربان کیں ان کے مجسمے توڑے گئے، کسی ملک میں ایسا نہیں ہوتا کہ افواج پر حملہ کیا جائے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا دل اندر سے دکھی تھا۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے یہ بھی کہا کہ جاپان کی اسمبلی میں کرسیاں چلتی ہیں لیکن اداروں پر حملے نہیں ہوتے، ملک کے تمام وزرائے اعلیٰ کے کندھوں پر بھاری ذمے داری ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ ہمارے فوجی جوان حالتِ جنگ میں بھی مساجد کا احترام کرتے ہیں، کیا اس وقت خیر پختون خوا میں دہشت گردی کی لہر نہیں ہے؟

صدر ایکس سروس مین سوسائٹی نے کہا کہ بھارت کا یہ خواب رہا ہے کہ پاکستان میں جنگ کے لیے افغانستان کا استعمال کیا جائے، دونوں ہی ملک ہمارے خلاف دہشت گردی میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کا ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کیا، وہ اس کو ری پلیس کرنا چاہتا ہے، اسرائیل بھی اس وقت بھارت کی پشت پناہی میں مصروف ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، اس بات کی کوئی اجازت نہیں کہ لوگوں کو اکسایا اور کور کمانڈر کا گھر جلا دیا جائے، جو اس وقت ہماری لیڈر شپ پر کیچڑ اچھال رہے ہیں وہ بہت غلط کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: صدر ایکس سروس مین سوسائٹی لیفٹیننٹ جنرل کہ پاکستان نے کہا کہ ملک کے

پڑھیں:

ایکس سروس مین سوسائٹی کا جنرل عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی حمایت کا اعلان

راولپنڈی:

ایکس سروس مین سوسائٹی نے پاک فوج کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی حمایت کا اعلان کردیا۔

ایکس سروس مین سوسائٹی نے راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس کی جہاں چیف کوآرڈینیٹر عزیز اعوان نے کہا کہ ادارے کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور یہ ان کے ذاتی اور تنظیمی خیالات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایکس سروس مین سوسائٹی کے مطابق ایک سیاسی جماعت کے ریاستی اداروں سے متعلق رویے پر تشویش پائی جاتی ہے، ادارے نے متعلقہ جماعت پر پابندی سمیت مختلف اقدامات کا مطالبہ کیا۔

ایکس سروس مین سوسائٹی نے 9 مئی کے واقعات کے مقدمات کا جلد فیصلہ کرنے اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ بیرون ملک سے چلنے والی پروپیگنڈا مہم پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔

صدر ایکس سروس مین سوسائٹی پاکستان جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا کہ ملک میں استحکام کے لیے قومی اتحاد ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان کی طاقت عوام ہیں اور فوج نے 1947 سے آج تک مختلف محاذوں پر دفاعِ وطن کی ذمہ داری نبھائی ہے۔

انہوں نے بھارت کی جانب سے مبینہ ہائبرڈ وار اور خطے میں کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ہمسایہ ممالک کے ساتھ مختلف چیلنجز پیدا کر رہا ہے اور افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور اسرائیل کے بعض میڈیا پلیٹ فارمز پاکستان مخالف بیانیے کو فروغ دے رہے ہیں۔

جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا کہ جنرل عاصم منیر محنتی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث اعلیٰ عہدے تک پہنچے اور شہدا کی بے حرمتی جیسے واقعات قابل افسوس ہیں۔

انہوں نے این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ پاکستان کی فوج عالمی درجہ بندی میں بارھویں نمبر پر شمار ہوتی ہے جبکہ بھارت کا دفاعی بجٹ اس سے کئی گنا زیادہ ہے۔

پریس کانفرنس کے اختتام پر مقررین نے کہا کہ قومی سلامتی، اتحاد اور استحکام پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم کو ریاستی اداروں کا ساتھ دینا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم ملک پریس کانفرنس کر رہے ہیں
  • مجلس علماء مکتب اہلبیت بلتستان کیجانب سے ایم ڈبلیو ایم کے سابق اراکین اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ
  • مجلس علماء مکتب اہلبیت بلتستان کی جانب سے ایم ڈبلیو ایم کے سابق اراکین اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ
  • ایکس سروس مین سوسائٹی کا جنرل عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی حمایت کا اعلان
  • پی ٹی آئی کی قیادت اپنے بانی کے بیانیے سے لاتعلق ہو چکی ہے، رکن قومی اسمبلی
  • پاکستان کے ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش بھارتی پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہے، دفتر خارجہ
  • ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے عمران خان کو ذہنی مریض قرار دیدیا
  • چیف آف ڈیفنس فورسز کے ہیڈ کوارٹر کا آغاز ہوچکا ہے : ڈی جی آئی ایس پی آر
  • معین خان کے انتقال کی جعلی خبر، ایم کیو ایم رہنما نے اسمبلی میں مغفرت کی دعا کی درخواست کر ڈالی