مولانا عبدالغفور حیدر

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ بھارت نے جنگ چھیڑ دی ہے، اب اسے سبق سکھانے کا وقت آ گیا ہے۔

اسلام آباد میں جے یو آئی کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے انتخابات میں فائدہ اٹھانا تھا تو فالس فلیگ آپریشن کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے تحقیقات کی پیشکش کردی، تاہم بھارت نے تاحال اس پیشکش کوسنجیدہ نہیں لیا، سیاسی جماعتوں نے تمام اختلافات بھلا دیے، ہم مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ اس وقت قوم سیسہ پلائی دیوار بن چکی ہے، یہ جنگ شروع بھارت نے کی ہے لیکن اس کو ختم ہم کریں گے، مودی کو ایسا سبق ملنے والا ہے کہ وہ دوبارہ جنگ کانام نہیں لے گا۔

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سیکریٹری جنرل نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارت اسرائیل کی طرز پر بچوں اور مدارس کو نشانہ بنا رہا ہے، مودی صلح کے لیے امریکا اور دوسرے ممالک کی منتیں کر رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مولانا عبدالغفور حیدری بھارت نے

پڑھیں:

بھارت کو حتمی سبق سکھانے کا لمحہ قریب آ رہا ہے ، سینیٹرعرفان صدیقی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)سینٹ میں مسلم لیگ (ن )کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت کی ننگی جارحیت نے پاکستا ن کے آپشنز نہایت محدود کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہری آبادیوں پر ڈرونز کے بزدلانہ حملوں اور درجنوں معصوم شہریوں کی شہادت کے بعد پاکستان کے پاس ایسی درندگی کا منہ توڑ جواب دینے کے سوا کیا کوئی راستہ باقی رہ جاتا ہی بھارت کی جانب سے شکست تسلیم کرتے ہوئے سفید جھنڈے لہرانے اور مہلت ملتے ہی حملے شروع کر دینے والی منافقت کو حتمی سبق سکھانے کا لمحہ قریب آ رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت نے 50 گھر بارود سے اڑا دیئے اور اڑھائی ہزار سے زائد کشمیریوں کو حراست میں لے لیا، پاک فوج
  • بھارت نے 50 گھر بارود سے اڑا دیے اور ڈھائی ہزار سے کشمیریوں کو حراست میں لے لیاہے، پاک فوج
  • یہ وقت ملک کے دفاعی اداروں کو مضبوط کرنے کا ہے، ملکی وحدت کیلئے ہم ایک ہیں: مولانافضل الرحمان
  • یہ وقت ملک کے دفاعی اداروں کو مضبوط کرنے کا ہے، ملکی وحدت کیلئے ہم ایک ہیں: فضل الرحمان
  • مدارس کا ہر نوجوان فوج کے ساتھ صف اول پر ہوگا، مولانا فضل الرحمان
  • بھارت کو حتمی سبق سکھانے کا لمحہ قریب آ رہا ہے ، سینیٹرعرفان صدیقی
  • اسحاق ڈار کی پاک بھارت مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطے کی تصدیق
  • بھارتی حملے: اسحاق ڈار کا سیکریٹری جنرل او آئی سی سے رابطہ
  • بھارت کی نیلم جہلم ہائیڈرو پروجیکٹ پر گولہ باری