بھارت نے تحقیقات کی پیشکش نہ مان کر جارحیت کا راستہ اپنایا، ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے پہلگام واقعے پر بھارت کو غیرجانبدارنہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی، بھارت نے تحقیقات کی پیشکش نہ مان کر جارحیت کا راستہ اپنایا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان حملہ کرے گا تو دنیا دیکھے گی اور گونج بھی سنائی دے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے ترک خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلگام واقعے سے متعلق بھارتی الزامات کو مسترد کرتا ہے، بھارت کے پاس ثبوت ہیں تو کسی غیر جانبدار ملک کے سامنے پیش کرے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے پر بھارت کو غیرجانبدارنہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی، بھارت نے پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملہ، پاکستان میں دہشتگردی کا مرکزی اسپانسر بھارت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان میں 6 مقامات پر حملے کرکے شہریوں کو نشانہ بنایا، بھارت نے مساجد پربمباری کی، بھارتی حملے میں خواتین اور بچے شہید ہوئے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ بھارت نے تحقیقات کی پیشکش نہ مان کر جارحیت کا راستہ اپنایا، بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے، بھارت کی طرف سے پاکستان پر بغیرثبوت الزام کاسلسلہ بند ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ پر بھارتی حملے کا نوٹس لے، پاکستان کا مطالبہ
ان کا کہنا تھا کہ پہلگام میں سیاحوں میں پرحملے کے بعد پاکستان نے ذمہ داری کامظاہرہ کیا اور بھارت کو شفاف تحقیقات کی پیشکش کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بھارت پاکستان پہلگام ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف مقبوضہ کشمیر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت پاکستان پہلگام ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر تحقیقات کی پیشکش بھارت نے کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
امید ہے سہیل آفریدی میری پیشکش قبول کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبوں سے مل کر کام کرنے کی اپیل کردی۔
چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں امن و اتحاد کا ثبوت دینا چاہیے، سیاست کریں لیکن ملک کی ترقی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلیے ایک رہیں، سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب ہونے پر فون پر مبارک باد دی، تعاون کی پیشکش کی، امید ہے وہ میری پیشکش کو قبول کریں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے معرکہ حق میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور افواج پاکستان کی بہادری کو سراہا، جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ چترال کےخوبصورت علاقے میں حاضر ہوا ہوں، خیبر پختونخوا کے عوام بہادر اور غیور ہیں، انہوں نے پاکستان کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں، چترال والوں کی حب الوطنی مثالی ہے، آپ نے پاکستان کی ترقی کیلئے عظیم کاوشیں کی ہیں، چترال کے عوام بہت مہذب اور پُرامن لوگ ہیں، چترال آکر بہت خوشی ہوئی۔
وزیراعظم نے اپنی نشست خالی کرکے بلوچستان کی طالبہ کو بٹھادیاوزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبا و طالبات نے ملک کا نام روشن کرنے کاعزم ظاہر کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف پورے ملک کی ترقی میں ہمیشہ مصروف رہتے تھے، نواز شریف کی کے پی کے ترقیاتی منصوبوں میں بہت دلچسپی ہوتی تھی، چترال کے عوام کیلئے خاص تحفہ لے کر آیا ہوں، دانش اسکول منصوبہ آپ کا حق ہے، یہ احسان نہیں، عام آدمی کے بچے اس دانش اسکول میں جائیں گے، تعلیمی معیار بہترین ہوگا، دانش اسکول میں تعلیم بالکل مفت ہوگی، وفاق آپ کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو عظیم بنائیں گے، پاکستان کو اللّٰہ تعالیٰ نے بے پناہ معدنیات سے نوازا ہے، نوجوان بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوا کر اثاثہ بنوائیں گے، چترال کے بچوں اور بچیوں کو بھی لیپ ٹاپس دیے جائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں اسپتال بنانے کا اعلان کیا اور کہا کہ اسلام آباد جاتے ہی چترال میں گیس پلانٹ کے آرڈر جاری کروں گا، چترا ل میں فی الفور گیس پلانٹ لگایا جائے گا۔