پاکستان کے ہندو شکر کریں وہ بھارت کے مقابلے میں محفوظ ہیں، رکن قومی اسممبلی سنجے پروانی
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
اسلام آباد:ایم کیو ایم رکن قومی اسمبلی سنجے پروانی کا کہنا ہے کہ بھارت میں مسلمان اور دیگر اقلتیں تو درکنار شودر ہندو بھی محفوظ نہیں، پاکستان کے ہندو تو شکر کریں کہ وہ بھارت کے مقابلے میں کہیں محفوظ ہیں۔
ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس میں پانچویں روز بھی بھارتی جارحیت کے خلاف بحث کی گئی۔
قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم رکن قومی اسمبلی سنجے پروانی نے کہا کہ مودی کا بھارت ہندوؤں نے بھی کبھی سوچا نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ سیکولر انڈیا اب انتہا پسند انڈیا میں بدل چکا ہے، مودی پہلگام طرز کے فالس فلیگ آپریشن کرنے کا ماہر ہے۔
شاہد خٹک
پی ٹی آئی رہنما شاہد خٹک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں تقریروں سے لگ رہا ہے ہم حالت جنگ میں ہیں لیکن کون لوگ ہیں جنہوں نے آج بھی بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھا ہوا ہے۔
عمران خان کو جیل میں رکھ کر آپ قوم سے یکجہتی کی توقع نہیں کر سکتے، قوم آپ کے ساتھ اس وقت تک نہیں جب تک آپ اس کے محبوب لیڈر کو جیل سے نہیں نکالیں گے۔ میرے لیڈر کو آپ جیل میں رکھیں اور عوام آپ کے ساتھ ہوں ایسا نہیں ہو سکتا۔
بھارت سے جنگ ہوگی تو ہم عسکری قیادت کے ساتھ کھڑے ہوں گے، یہ تو ملک کے عوام کو جنگ میں دھکیل کر لندن بھاگ جائیں گے۔ نوازشریف سے مودی کے خلاف ایک بیان دلوا کر دکھا دو لیکن پاکستان ہمارا ہے اور ہم نے ادھر ہی رہنا ہے، ہم وطن کا دفاع کریں گے۔
حنیف عباسی
رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا کہ ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے، جعفر ایکسپریس واقعہ دنیا کو یاد ہوگا۔ بھارت نے افغانستان میں جو قونصل خانے کھولے ہوئے تھے وہ ویزے دینے کے لیے نہیں بلکہ دہشتگردی کے لیے تھے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا ہم ایک فوجی کے بدلے 100 دہشتگرد ماریں گے، آج انڈیا کے فوجی بلبلا رہے ہیں، ہم نے تو ابھی کیا ہی کچھ نہیں اور ہم نے کوئی شہری نہیں مارا بلکہ بھارتی فوجی مارے ہیں۔ ہم نے انڈیا کے فوجی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو اڑایا۔
حنیف عباسی نے کہا کہ بھارتی عوام سوچے کہ جب بھی بے جی پی کی حکومت آتی ہے وہاں دہشتگردی کیوں ہوتی ہے، ہم نے بھارتی سندور آپریشن کو تندور بنایا۔
جنہوں نے پاکستان کا کھایا اور دیار غیر میں بیٹھ کر پاکستان کی مخالفت کر رہے ہیں، جنگ کے بعد ہم ان کو گھسیٹ کر لائیں گے۔ جو پاکستانی فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرے گا وہ غدار ہے اور غدار وطن کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں۔
مولانا مصباح الدین
قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مصباح الدین نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارا مقابلہ اس جاہل اور بزدل دشمن سے ہے جس نے ہمارے وجود کو تسلیم نہیں کیا، ہم پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں اور نا ہم جنگ چاہتے ہیں لیکن جنگ ہوئی تو ہم پاکستان کیلئے لڑیں گے۔ ہمارے علاقے سے معدنیات کو نکالا جا رہا ہے لیکن ہمارے علاقے میں کوئی سہولت نہیں دی جا رہی۔
Post Views: 5.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی نے کہا کہ کے ساتھ
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔