’جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر وہ حساب آج چکا دیا‘، خواجہ آصف کی ٹوئٹ پھر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کے آپریشن ’بُنیان مرصوص‘ نے بھارت میں صف ماتم بچھا دی ہے۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر الگ محاذ گرم ہے، جہاں پاکستانی صارفین قوم اور افواج کا حوصلہ بڑھا رہیں۔ اس وقت پاکستانی وزیردفاع خواجہ آصف کی ’ایکس‘ پر کی گئی پوسٹ بھی خاصی وائرل ہے۔
جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر وہ حساب آج چکا دیا
اللہ اکبر
پاک افواج زندہ باد
پاکستان پائیندہ باد
— Khawaja M.
خواجہ آصف نے اپنی مختصر پوسٹ میں لکھا ہے:
’جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر وہ حساب آج چکا دیا۔ اللہ اکبر پاک افواج زندہ باد۔ پاکستان پائندہ باد۔
پاک بھارت جنگ کا وڈیو خلاصہ ۔۔۔ انشاءاللہ pic.twitter.com/gp2JSghCiP
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) May 8, 2025
یاد رہے کہ دو روز قبل بھی خواجہ ٓصف بھارت کیخلاف اپنی پوسٹ کی وجہ سے صارفین کی خاصی توجہ حاصل کی تھی۔
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔
ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک اکھاڑے میں دو نوجوان مدمقابل ہیں اور کئی شائقین اکھاڑے کے ارد گرد کھڑے ہیں۔ ویڈیو کلپ میں ایک شخص کو بطور ہندوستان جبکہ دوسرے کو بطور پاکستان کی نمائندگی کرتے دکھایا گیا ہے۔
جیسے ہی کھیل کا آغاز ہوتا ہے بھارت کی نمائندگی کرتا نوجوان اکھاڑے میں قلابازیاں کھاتے ہوئے اپنے حریف پاکستانی نوجوان کے سامنے آتا ہے اور اسے ڈرانے کی کوشش کرتا ہے۔ جیسے ہی وہ پاکستانی نوجوان کو مارنے کے لیے آگے بڑھتا ہے پاکستانی نوجوان ایک ہی مکے سے اس کو ڈھیر کر دیتا ہے اور ہندوستانی شخص زمین پر گر جاتا ہے اور پاکستانی وہ مقابلہ جیت جاتا ہے ساتھ ہی بیک گراؤنڈ میں پاکستانی ترانہ چلا دیا جاتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
’ہاتھی اسپتال‘، مظلوم جانوروں کے لیے امید کی کرن
بھارت میں ہاتھیوں کو خطرے سے دوچار (Endangered) جانوروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ عظیم جانور کئی خطرات سے دوچار ہیں، جن میں شکاریوں کے ہاتھوں ہلاکت، قدرتی رہائش گاہوں کا خاتمہ اور تجارتی و تفریحی مقاصد کے لیے ظلم و ستم شامل ہیں۔ اکثر انہیں میلوں، سیاحتی مقامات یا سرکس میں استعمال کیا جاتا ہے، جہاں ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جاتا ہے۔
تاہم کچھ خوش نصیب ہاتھیوں کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ موجود ہے، بھارت کا پہلا باقاعدہ ’ہاتھی اسپتال‘ جو متھرا، اتر پردیش میں قائم ہے۔ یہ اسپتال وائلڈ لائف ایس او ایس (Wildlife SOS) نامی تنظیم کے تحت کام کرتا ہے، جہاں زخمی، بیمار یا تشدد کا شکار ہاتھیوں کا جدید ترین طبی علاج کیا جاتا ہے۔ یہاں ہاتھیوں کے لیے لیزر تھراپی، پانی کی تھراپی (Hydrotherapy)، پاؤں کی صفائی و دیکھ بھال، اور پورٹیبل ایکسرے جیسی سہولیات دستیاب ہیں۔
مزید پڑھیں: احمد آباد میں رتھ یاترا کے دوران ہاتھی بے قابو، لوگوں میں خوف و ہراس
اکثر ہاتھی یہاں شدید جسمانی زخموں، ذہنی دباؤ یا غذائیت کی کمی کے ساتھ لائے جاتے ہیں، اور اسپتال انہیں نہ صرف طبی سہولیات فراہم کرتا ہے بلکہ ایک پُرامن، محبت بھرا ماحول بھی دیتا ہے جہاں وہ صحتیاب ہو سکتے ہیں۔
یہ اسپتال صرف علاج گاہ نہیں بلکہ امید کی ایک کرن ہے، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ اگر ہم چاہیں تو ان معصوم مخلوقات کو سکھ، تحفظ اور عزت دی جا سکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Wildlife SOS اسپتال ہاتھی ہاتھی اسپتال‘