بھارتی جارحیت کیخلاف پاک بحریہ نےلڑاکا جہاز پانیوں میں اُتار دیے
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
بھارتی جارحیت کیخلاف پاک بحریہ نےلڑاکا جہاز پانیوں میں اُتار دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) دشمن کے مزموم ارادے بھانپتے ہوئے پاکستان نیوی نے اپنے لڑاکا جہاز پانیوں میں اُتار کر انہیں مخصوص مقامات پرپہنچا دیا۔
پاک بحریہ کاکہنا ہےکہ وہ کسی بھی مس ایڈوانچر کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
پاکستان نیوی کا کہنا ہےکہ بھارتی ائیرکرافٹ کیرئیر اور جہازوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ جارحیت پر اُتری بھارتی بحریہ کی جانب سے جہازوں کی تعیناتی قابل فہم ہے مگر بھارت کی موجودہ صلاحیت کے لحاظ سے دیکھا جائے تو اس کا کوئی قابل ذکر اثر نہیں پڑے گا۔
اس کے برعکس بھارتی بحریہ کے اثاثے پاکستان کے لیے ایک پُرکشش ہدف ثابت ہوں گے۔
برطانوی اخبار کی جانب سے بھارتی بیڑے کی پیش قدمی پر ردعمل میں پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ اُس ناکام بھارتی پراپیگنڈے کا تسلسل ہےجس میں گزشتہ شب مضحکہ خیز دعویٰ کیا گیا تھا کہ کراچی کی بندرگاہ پرحملہ کردیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ میزائلوں کی جس رینج کا دعوی کیا گیا ہے وہ بھی گمراہ کن ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان نیوی نے دشمن کے کسی بھی مس ایڈونچر کا مقابلہ کرنے کے لیےتیار ہے۔
اس نمائندے سے خصوصی طورپر بات کرتے ہوئے پاکستان بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی نیوی اگر پاکستان کی جانب میلی نگاہ سے بڑھے گی تواسے بحیرہ عرب میں غرق کردیا جائےگا۔
اس سے پہلے برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے دعوی کیا تھا کہ بھارت نےسپر سانک کروز میزائل سےلیس اپنے جنگی جہاز پاکستان کی جانب روانہ کردیے ہیں تاکہ کراچی کی بندرگاہ کو نشانہ بنایا جائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘: نئی دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘: نئی دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے کئی ممالک متحرک پاکستان نے بھارت کی ملٹری سیٹلائٹ جام کر دی آرمی چیف نے نمازفجر کے بعد کونسی آیت پڑھی، آپریشن “بنیان مرصوص”کا مطلب کیا ہے؟ وزیراعظم شہبازشریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کرلیا پاکستان کا سائبر اٹیک: بی جے پی، اہم دفاعی اداروں سمیت درجنوں ویب سائٹس ہیکCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاک بحریہ
پڑھیں:
بھارت کیخلاف سپر فور مرحلے کے میچ کیلئے پاکستان کے ممکنہ 11 کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 6 دن پہلے بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں 7 وکٹ سے ہارنے والی ٹیم پاکستان میں 2 کھلاڑی جو گروپ میچ کھیلے تھے، آج ٹیم پاکستان کا حصہ نہیں ہوں گے۔پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ نے بھارت کے خلاف سپر فور مرحلے کے پہلے میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے، تاہم یواے ای کے خلاف میچ میں فہیم اشرف کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے والے خوشدل شاہ کی حتمی ٹیم میں شمولیت کا امکان بہت کم ہے۔ذرائع کے مطابق جارح مزاج مڈل آرڈر بلے باز حسن نواز اور بائیں ہاتھ کے اسپنر سفیان مقیم پاکستان کی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا نے بھارتی بیٹنگ کو اس بار اسپن بولنگ کے برعکس فاسٹ بولنگ سے قابو کرنے کی حکمت عملی وضع کی ہے۔اطلاعات کے مطابق بھارت کے خلاف پاکستان کے گیارہ کھلاڑی یہ ہوں گے۔قومی ٹیم صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، فہیم اشرف، سلمان علی آغا، محمد نواز، حسین طلعت، محمد حارث (وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد پر مشتمل ہو گی۔