برسلز میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
کشمیر کونسل ای یو کے زیراہتمام مظاہرے میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں، کشمیریوں اور ان کے ہمدردوں کی بڑی تعداد اور متعدد سیاسی و سماجی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹر برسلز میں جمعہ کو بھارتی سفارتخانے کے سامنے بھرپور احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے پاکستان پر بھارتی حملوں کی مذمت کی۔ بھارت کی طرف سے آزاد کشمیر اور پاکستان کے مختلف علاقوں پر 7 اور 8 مئی کی رات کو تاریکی میں پے درپے جارحانہ حملوں کے خلاف آج کشمیر کونسل ای یو اور دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں نے برسلز میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں، کشمیریوں اور ان کے ہمدردوں کی بڑی تعداد اور متعدد سیاسی و سماجی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان اور آزاد کشمیر پر مسلسل بھارتی جارحیت کی مذمت اور امن کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرے کے شرکاء نے بھارتی حملوں اور بھارت کے مذموم عزائم کے خلاف نعرے لگائے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے اشتعال انگیز حملوں سے پیدا ہونے والی گھمبیر صورتحال کا فوری طور پر نوٹس لے۔
مظاہرے کے منتظمیں میں کشمیر کونسل ای یو کے رہنماؤں کے علاوہ دیگر سیاسی، سماجی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندے اور رہنماء بھی شامل تھے۔ ان تنظیموں میں مسلم لیگ، پی پی پی، ای یو پاک بلجیم فیڈریشن، استحکام پاکستان، ہم ہیں پاکستان، پاکستان میناریٹی لیگل ایڈ اور اتفاق ویلفیئر سوسائٹی قابل ذکر ہیں۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارت کے مساجد اور سویلین آبادی پر فضائی حملے بزدلانہ اور شرمناک حرکت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ بھارت نے پہلے رات کے اندھیرے میں لڑاکا جہازوں سے پاکستان اور آزاد کشمیر پر خطرناک میزائل چلائے اور دوسری رات جنگی ڈرون پاکستان کی طرف روانہ کیے۔
اس موقع پر چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے کہا کہ بھارتی جارحانہ اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ بھارت نے بلاوجہ پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ بھارت کی وحشیانہ جارحیت سے پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کے اس بزدلانہ اقدام کو ہر عالمی فورم پر اٹھائیں گے تاکہ عالمی برادری بھارت کا اصل چہرہ دیکھ سکے۔ علی رضا سید نے مطالبہ کیا کہ یورپی یونین، اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں بھارت کو اس کے غیرقانونی، غیراخلاقی اور جارحانہ اقدامات سے روکیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کشمیر کونسل ای یو بھارت کے
پڑھیں:
’مقبوضہ کشمیر و فلسطین انسانی المیوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا‘ عالمی یوم امن پر صدر و وزیراعظم کے پیغامات
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے عالمی یومِ امن کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں پاکستان کے امن و انصاف کے اصولوں پر غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں فوجیوں کی تعیناتی کے باوجود کشمیری بھارت کے خلاف برسرپیکار
صدر زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان دنیا میں پائیدار اور منصفانہ امن کے قیام کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو دنیا سراہتی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی غیر قانونی زیرِقبضہ جموں و کشمیر اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جاری سنگین انسانی المیوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ میں نسل کشی کے باوجود امریکا اسرائیل کو 6.4 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرنے کو تیار
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پائیدار امن اس وقت تک ایک خواب ہی رہے گا جب تک ان خطوں کے عوام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت نہیں دیا جاتا۔
وزیرِاعظم نے زور دیا کہ پاکستان امن، انصاف اور انسانیت کی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھی اس مقصد کے لیے ہاتھ ملائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آصف زرداری شہباز شریف صدر مملکت عالمی یوم امن غزہ فلسطین کشمیر مقبوضہ کشمیر وزیراعظم