آزاد کشمیر ؛ گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 خواتین جاں بحق، 7 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 خواتین جاں بحق، جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
ہٹیاں بالا میں کُچھاکے مقام پر افسوسناک حادثہ پیش آیا ، جہاں گاڑی حادثے کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گری، جیپ میں گاوں سم گڑنگ سے چناری آ رہی تھی، حادثے کے باعث جیپ میں سوار 3 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔
حادثے میں 7 افراد زخمی ہوئے، ریسکیو ٹیم کی جانب سے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا منتقل کیا جا رہا ہے۔
مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی
موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر آزاد کشمیر میں بلیک آوٹ ہونے کی وجہ سے ہر طرف اندھیرا ہے ۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بھارت میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 سیاح ہلاک
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں ہیلی کاپڑ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اتر کھنڈ میں ہیلی کاپڑ گر کر تباہ ہونے کا واقعہ اترا کاشی میں پیش آیا، حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں 6 افراد سوار تھے جو سب ہلاک ہو گئے۔
ریاست اترا کھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے سوشل میڈیا پر افسوسناک واقعے کی اطلاع دیتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ اترا کھنڈ نے مقامی انتظامیہ کو حادثے میں ہلاک افراد کے اہلخانہ سے ہر ممکن تعاون کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے حادثے کی وجوات ہاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے باعث لاہور میں تعلیمی ادارے بند