آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا پاک آرمی کے ساتھ اظہار یکجہتی
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
اجلاس کے دوران ایوان میں ''پاکستان زندہ باد'' اور افواج پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے گونجے اور قومی پرچم لہرایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس جمعرات کے روز سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں افواجِ پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور بھارتی حملوں کے دوران شہید ہونے والوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ ایوان میں وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے پاکستان کی سلامتی و استحکام، کشمیر کی آزادی اور شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعا کروائی۔ اجلاس کے دوران ایوان میں ''پاکستان زندہ باد'' اور افواج پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے گونجے اور قومی پرچم لہرایا گیا۔ وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ایوان میں قومی پرچم بلند کیا۔ ان کی تجویز پر قواعد معطل کر کے ایوان کی تمام دیگر کارروائی موخر کی گئی اور جمعرات کا دن افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار اور شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مختص کیا گیا۔ ایوان میں وزیراعظم چوہدری انوار الحق، سینئر وزیر وقار نور، وزیر زراعت میر اکبر، وزیر بلدیات فیصل راٹھور، وزیر خوراک چوہدری محمد اکبر، وزیر مواصلات اظہر صادق، وزیر تعلیم دیوان چغتائی، وزیر پی ڈی او چوہدری محمد رشید، وزیر ہائیر ایجوکیشن ملک ظفر اقبال، وزیر مال چوہدری اخلاق، وزیر صحت نثار انصر ابدالی، وزیر فشریز جاوید ایوب، وزیر سپورٹس عاصم شریف بٹ، قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق، سابق وزرائے اعظم راجہ فاروق حیدر خان اور حاجی یعقوب خان سمیت دیگر اراکین نے قراردادوں پر اظہارِ خیال کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان زندہ باد ایوان میں
پڑھیں:
پاکستان اور عراق نے زائرین کیلئے فیری سروس کے آغاز
ویب ڈیسک :پاکستان اور عراق نے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اہم پیش رفت کرتے ہوئے ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت گوادر بندرگاہ اور ام قصر بندرگاہ کے درمیان فیری سروس کا آغاز کیا جائے گا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری اور اسلام آباد میں عراقی سفارت خانے کے 3 رکنی وفد کے درمیان ملاقات کے دوران طے پایا، جس کی قیادت نائب سربراہ مشن عبدالقادر سلیمان الحمیری نے کی۔
ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
اس معاہدے کو دو طرفہ تعلقات میں ایک نیا باب قرار دیتے ہوئے جنید انور چوہدری نے سمندری مسافروں اور کارگو روابط کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ فیری سروس ہمارے ثقافتی اور مذہبی روابط کو تقویت دے سکتی ہے, اور ساتھ ہی کاروباری مواقع بھی پیدا کرے گی، انہوں نے پاکستان کی بلیو اکانومی حکمت عملی کے تحت بندرگاہوں کی سرگرمیوں اور سپلائی چین کی ترقی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
یہ فیری سروس خاص طور پر ان پاکستانی زائرین کے لیے فائدہ مند ہوگی, جو عراق میں مذہبی رسومات، خاص طور پر اربعین (امام حسینؑ کے چہلم) میں شرکت کے لیے سفر کرتے ہیں۔
صوفی بزرگ شاہ عبد الطیف بھٹائی کا عرس، 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان
حکومت کی جانب سے حال ہی میں ایران کے ذریعے زمینی سفر پر پابندی کے بعد (جو کہ پہلے ایک ٹرانزٹ روٹ تھا) یہ سمندری راستہ ایک مؤثر متبادل فراہم کرے گ،۔ ہر سال تقریباً 10 لاکھ پاکستانی زائرین اربعین کے موقع پر نجف اور کربلا کی مقدس زیارتوں پر جاتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے وفد کو آگاہ کیا کہ پاکستان ایران اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک کے ساتھ بھی فیری روٹس قائم کرنے پر کام کر رہا ہے۔
ملاقات کے دوران، جنید انور چوہدری نے دو طرفہ تجارت کو وسعت دینے کی تجویز دی، جس میں پاکستان سے عراق کو ادویات، گوشت اور چاول کی برآمدات میں اضافہ شامل ہے، جب کہ عراق سے تیل کی درآمد بڑھانے پر زور دیا۔
انٹر بینک میں مہنگا، اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی خبر آگئی
انہوں نے کہا کہ پاکستان عراق کی پوٹاشیم سلفیٹ کی طلب کو بھی پورا کر سکتا ہے، کیوں کہ گوادر فری زون میں اس کی تیاری کی ایک سہولت موجود ہے۔
مالی سال 2024 کے تجارتی اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان نے عراق کو 5 کروڑ 40 لاکھ ڈالر مالیت سے زائد کی برآمدات کیں، جب کہ عراق سے 14 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سے زائد کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے جا رہا ہے، اور اس سلسلے میں عراق کی حمایت طلب کی، اس پر الحمیری نے پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
لاہور میں 234 ٹریفک حادثات؛ 291 افراد زخمی