اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس سپریم کورٹ میں ہوا، جس میں بھارتی جارحیت پر افسوس کا اظہار اور معصوم شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔سپریم کورٹ کے معزز ججز نے بھارتی فوج کے بلااشتعال حملے کی شدید مذمت کی، اجلاس کے دوران ججز نے شہدا کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔سپریم کورٹ کے ججز نے معصوم جانوں کے تحفظ کے عزم کا اعادہ اور قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سپریم کورٹ

پڑھیں:

یہ اقدام ہرگز نظرانداز نہیں کیا جائے گا، بلاول بھٹو کی بھارت کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی جانب سے پاکستانی سرزمین پر کیے گئے حملے کو شدید الفاظ میں بزدلانہ اور بلا اشتعال جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام ہرگز نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔

اپنے بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت نے مریدکے، بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد جیسے شہری علاقوں کو نشانہ بنا کر جنگی جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا طاقت کی نہیں بلکہ بزدلی کی علامت ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر افواج، بالخصوص فضائیہ، دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا، "ہماری مسلح افواج ایک ناقابلِ شکست قوم کی بھرپور حمایت کے ساتھ دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہیں۔"

چیئرمین پیپلزپارٹی نے واضح کیا کہ بھارت کی جارحیت کو کچل دیا جائے گا اور کسی بھی مہم جوئی کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا، "ہم اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ پاکستان ایک ہے، متحد ہے، سر اٹھا کر کھڑا ہے، اور ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔"

بلاول بھٹو زرداری نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی جارحیت کا نوٹس لے اور امن و استحکام کے قیام میں اپنا کردار ادا کرے۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت، معصوم شہداءکو خراج عقیدت
  • سپریم کورٹ کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت، معصوم شہدا کو خراج عقیدت
  • بھارتی جارحیت سے شہریوں کی شہادت؛ سپریم کورٹ میں تعزیتی اجلاس منعقد
  • سپریم کورٹ آ ف پاکستان میں بھارتی جارحیت کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کا اہتمام
  • بھارتی جارحیت، سپریم کورٹ کے ججز کا قوم سے اظہار یکجہتی
  • چیف جسٹس آزاد کشمیر کی زیر صدارت ججز کونسل کا اجلاس
  • سپریم کورٹ کی جانب سے بھارتی جارحیت کی مذمت، متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی
  • حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی طرف سے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت
  • یہ اقدام ہرگز نظرانداز نہیں کیا جائے گا، بلاول بھٹو کی بھارت کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت