کراچی، خواجہ سراؤں کا بھارت مخالف احتجاج، پاک افواج کی مکمل حمایت کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں بندیا رانا نے کہا کہ بھارتی فوج پاکستان میں داخل ہوئی تو سب سے پہلے خواجہ سرا انہیں ماریں گے، یہ سال 2025ء کا پاکستان ہے، لہٰذا مودی کو اسے ہلکا نہیں لینا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی خواجہ سرا برادری نے بھارت کے خلاف کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کیا اور مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ خواجہ سرا کمیونٹی نے بندیا رانا کی قیادت میں مسلح افواج کی مکمل حمایت اور اظہار یکجہتی کیا۔ خواجہ سراؤں نے قومی پرچم اٹھا رکھا تھا، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ وطن عزیز کی سلامتی کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ اس موقع پر خواجہ سرا بندیا رانا نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو منہ توڑ جواب پر پاکستانی افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بھارت کا مودی صرف ڈرون حملوں پر اتر آیا ہے، بھارتی فوج سرحد پار کرنے کی ہمت تو دکھائے، پاکستانی قوم بھارت کی جنگی گیڈر بھپکیوں پر تفریح کر رہی ہے، ہم ڈرون حملوں سے خوفزدہ ہونے والی قوم نہیں ہیں، جہاں پاکستان کے مرد، جوان کھڑے وہیں خواجہ سرا ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
بندیا رانا نے کہا کہ پاکستان نے اب تک بھارت کے کسی عوامی مرکز کو نشانہ نہیں بنایا، بھارت پاکستان کی مساجد اور آبادیوں کو نشانہ بنا رہا ہے، مودی اپنی انتخابی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے جنگی ماحول بنا رہا ہے، مودی گیدڑ تم پاکستان میں آؤ تو سب سے پہلے خواجہ سرا تمہیں تفریح کرائیں گے، بھارتی فوج پاکستان میں داخل ہوئی تو سب سے پہلے خواجہ سرا انہیں ماریں گے، یہ سال 2025ء کا پاکستان ہے لہٰذا مودی کو اسے ہلکا نہیں لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے پاس وسیع پیمانے پر لائسنس یافتہ اسلحہ موجود ہے، اس اسلحے کو بھی زنگ لگ رہا ہے، جسے عوام بھارت کے خلاف استعمال کرنے کیلئے تیار ہے، بھارت نے اگر ہمارا پانی بند کیا تو ہم اس کی سانسیں بند کر دیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بندیا رانا خواجہ سرا کہا کہ
پڑھیں:
ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
واشنگٹن:امریکا نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے مکمل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائی کے دوران ایرانی فوجی تنصیبات، ڈرون مراکز اور ساحلی نگرانی کے نظام کو نشانہ بنایا گیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ تازہ کارروائی میں فوجی کمانڈ سینٹرز، ڈرون ذخیرہ گاہیں، مواصلاتی نیٹ ورک، ساحلی نگرانی کے مراکز اور بحری صلاحیتوں سے متعلق اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
https://t.co/Wtbk84dEsc
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 24, 2026سینٹکام کے مطابق ان حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں اور شہری بحری نقل و حمل کو درپیش خطرات میں مزید کمی لانا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ آبنائے ہرمز بدستور کھلی ہوئی ہے اور تجارتی جہاز امریکی فوج کی معاونت کے ساتھ معمول کے مطابق اس اہم بحری راستے سے گزر رہے ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے مزید بتایا کہ اس وقت مشرق وسطیٰ کے مختلف علاقوں میں 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی اہلکار تعینات ہیں جو خطے میں جاری صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔