پاک بھارت حملے شروع ہونے کے بعد مودی کا پہلا بیان آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
پاک بھارت حملے شروع ہونے کے بعد مودی کا پہلا بیان آگیا، بھارتی وزیراعظم کے بیان میں پاکستان کا خوف نمایاں ہے۔ بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت، خصوصاً مودی پاکستان کی جوابی کارروائیوں سے شدید فکرمند ہے۔
پاکستان کے بھرپور دفاعی ردعمل اور حالیہ کشیدگی کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پہلا بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے ”مسلسل چوکسی“ اور ”واضح رابطے“ پر زور دیا ہے — جو بھارتی قیادت کی بوکھلاہٹ کا عکاس ہے۔
بھارتی میڈیاکے مطابق نریندر مودی نے جمعرات کو ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے حکومتی وزرا پر زور دیا کہ ہمسایہ ملک کے ساتھ بڑھتی ہوئی دشمنی کے پیش نظر اندرونی سطح پر مضبوط ہم آہنگی اور لچک کا مظاہرہ کرنا نہایت ضروری ہے۔ جس سے یہ تاثر ابھرتا ہے کہ بھارت کو پاکستان کے ممکنہ اقدامات کا شدید خوف لاحق ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق مودی کا یہ بیان اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت نے بھارت کو دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
دریں اثنا، بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ایک ملاقات میں بتایا کہ پاکستان میں بھارتی فوج کی کارروائیاں ”جاری ہیں“، لیکن یہ بھی واضح ہے کہ بھارت اپنی اندرونی کمزوریوں اور عوامی دباؤ کا شکار ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مودی کا
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :