بھارت باز نہ آیا؛ پاک فوج نے کراچی، گھوٹکی، گجرانوالہ اور لاہور میں دشمن کے ڈرونز گرا دیے
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
کراچی:
بھارت کا جنگی جنون تھم نہ سکا، پنجاب اور سندھ میں آج صبح جاسوسی کے لیے آنے والے متعدد بھارتی ڈرونز کو مار گرائے جبکہ دھماکے بھی سنے گئے۔
گجرانوالہ، لاہور، گھوٹکی اور کراچی کے علاقے ملیر میں ڈرونز مار گرائے جانے کی اطلاع ملی۔
گوجرانوالہ میں جمعرات کی صبح دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد کینٹ کے علاقے میں نصب ایئر ڈیفنس سسٹم متحرک ہوگیا اور ایک بھارتی ڈرون کو نشانہ بنا کر مار گرایا۔
ڈرون شہر کے فضائی حدود میں داخل ہوا تو کینٹ ایریا میں نصب ایئر ڈیفنس نظام نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے اسے نشانہ بنایا۔
اسی طرح، لاہور میں والٹن اولڈ ایئرپورٹ اور برکی کے علاقے میں حساس مقامات کے قریب بھارتی ڈرونز نے کارروائی کی کوشش کی تاہم پاک فضائی کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ڈرونز کو مار گرایا۔
ڈرونز کے فضا میں پرواز کرنے اور تباہ ہونے سے عوام میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا جبکہ مقامی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
جلو پارک جھیل کے قریب پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا جس کے بعد جلو پارک میں داخلہ بند کر دیا گیا۔ پولیس ایلیٹ فورس کی بھاری نفری داخلی راستے پر تعینات ہے۔
پنجاب کے ساتھ ساتھ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے گاؤں سرفراز لغاری میں بھی ڈرون گرنے کی اطلاع ملی، جس میں ایک شہری مختیار احمد شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
کراچی کے علاقے ملیر شرافی گوٹھ میں بھی ڈرون گرنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر مقامی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر کارروائی شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ واقعات کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی ڈرون کے علاقے
پڑھیں:
امریکی فوجی اڈے فورٹ اسٹیورٹ میں مسلح شخص کی فائرنگ، ہلاکتوں کی اطلاع
امریکی ریاست جارجیا میں واقع فورٹ اسٹیورٹ فوجی بیس میں ایک مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جبکہ واقعے کے فوراً بعد فورٹ اسٹیورٹ بیس کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ فوجی اڈے کے سیکنڈ آرمڈ بریگیڈ کامبٹ ٹیم ایریا میں پیش آیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکی ریاست جارجیا فائرنگ مسلح شخص ہلاکتیں وی نیوز