لیفٹیننٹ کرنل کے 7 سالہ شہید بیٹے کی نماز جنازہ، صدر، وزیراعظم، آرمی چیف کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
اسلام آباد؍ راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) آزاد جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال کراس بارڈر جارحیت کے دوران لیفٹیننٹ کرنل ظہیرعباس طوری کے سات سالہ کمسن صاحبزادے ارتضیٰ عباس طوری شہید ہوگئے جن کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف ، سینیٹر اسحٰق ڈار ، خواجہ محمد آصف ، عطاء اللہ تارڑ ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نویدِ اشرف سمیت سینئر حاضر سروس و ریٹائرڈ فوجی افسروں، عسکری و سول اہلکاروں ، فوجی جوانوں اور شہید کے عزیز واقارب نے شرکت کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ معصوم شہریوں، بچوں، خواتین اور بزرگوں کو نشانہ بنانا انتہائی قابل افسوس، سفاک اور مذموم حرکت ہے صدر مملکت اور وزیراعظم نے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری افواج بھارت کو ہر محاذ پر سخت اور دندان شکن جواب دے رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ بین الاقوامی قانون کی ان سنگین خلاف ورزیوں اور انسانیت کے اصولوں کی پامالی کا فیصلہ کْن جواب دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بھارت کی بزدلانہ جارحیت سے پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل کا 7 سالہ بیٹا شہید
ویب ڈیسک: بھارت کے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے افسر لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کے 7 سالہ بیٹے ارتضیٰ عباس شہید ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں میں جارحیت کی گئی، یہ واقعہ بزدل دشمن کی گولہ باری سے پیش آیا۔
بھارتی فوج کی جارحیت سے نہتے معصوم شہریوں کی شہادت پر پوری قوم دکھ اور کرب میں مبتلا ہے۔
میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
پاکستانی عوام کی شہادتوں کا بدلہ افواج پاکستان مؤثر اور منہ توڑ جوابی کارروائی سے لے رہی ہے اور لیں گی، بھارتی فوج کی جانب سے معصوم بچوں کو بلااشتعال جارحیت اور بربریت کا نشانہ بنانا حیوانیت کی بد ترین مثال ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب بھارت کی جانب سے پاکستان کے 6 مقامات پر حملے کے نتیجے میں 26 شہری شہید اور 46 زخمی ہوگئے تھے۔