اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں تعینات سفیروں کو بھارتی جارحیت پر بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بھارتی حملوں سے آگاہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا  کہ بھارتی حملے پاکستان کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں، بھارتی کارروائیاں خطے کے امن و استحکام کےلیے خطرہ ہیں، یہ حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی دہشت گردی کے بے بنیاد دعوے مسترد کرتے ہیں، پہلگام حملے سے متعلق بھارت کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں، بھارتی قیادت نے ایک بار پھر جعلی مظلومیت کا بیانیہ اپنایا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے عالمی برادری کی تحمل کی اپیلوں کو نظر انداز کیا، بین الاقوامی برادری بھارت کو غیر ذمہ دارانہ طرز عمل پر جوابدہ ٹھہرائے۔

فرانسیسی انٹیلیجنس اہلکار نے پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائیہ کا رافیل طیارہ مار گرانے کی تصدیق کردی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

پاکستان نے بھارتی حملے سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو آگاہ کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)  پاکستان نے بھارتی حملے سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو آگاہ کر دیا ہے، یہ بات ترجمان دفتر خارجہ نے بتائی ۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا، پاکستان مناسب وقت اور مقام پربھارتی جارحیت کے جواب کا حق رکھتا ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ’’بھارت نے علاقائی امن خطرے میں ڈ الا‘‘ اسحاق ڈار کی سفیروں کو بریفنگ 
  • اسلام آباد میں تعینات سفیروں کو بھارتی جارحیت پر بریفنگ دی گئی، ترجمان دفتر خارجہ
  • وزارت خارجہ میں غیرملکی سفیروں کا اجلاس، بھارتی جارحیت پر بریفنگ
  • بھارت کا بزدلانہ حملہ، دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں کا اجلاس طلب
  • پاکستان نے دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں کا غیرمعمولی اجلاس طلب کرلیا
  • انڈین ناظم الامور کی دفترِ خارجہ طلبی، پاکستان کا فضائی حملوں پر احتجاج
  • پاکستان نے بھارتی حملے سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو آگاہ کر دیا
  • بھارتی فضائیہ نے اپنی حدود میں رہتے ہوئے پاکستانی خودمختاری کی خلاف ورزی کی، دفتر خارجہ
  •  عالمی برادری فوری طور پر بھارت کو جارحیت سے روکے ، پاکستان نے اقوام متحدہ کی ثالثی کی حمایت کردی