اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ رات شروع ہونے والی کشیدگی کے باعث دونوں ملکوں کی ایئر سپیس کافی دیر تک بند رہی لیکن اب اسے کھولا جا رہا ہے۔ بی بی سی کے مطابق بھارت اور پاکستان میں فضائی حملوں کے بعد تقریباً 550 طے شدہ پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

ریئل ٹائم فلائٹ ٹریکنگ سروس Flightradar24 کے مطابق فضائی حملوں کے بعد پاکستان میں 16 فیصد اور بھارت میں 3 فیصد تجارتی پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ ٹریکنگ سروس کے مطابق  پاکستان میں 135 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں جبکہ بھارت میں 417 طے شدہ پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
 

پاک بھارت جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے:وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتادیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پروازیں منسوخ

پڑھیں:

ملک میں فلائٹ آپریشنز کی عارضی معطلی کے باعث 62 پروازیں منسوخ

تصویر بشکریہ اے ایف پی

پاک بھارت کشیدگی کے باعث کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایئرپورٹس کی بندش اور غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے 62 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹس آج دن 12 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن بحال، 4 نجی طیاروں کی لینڈنگ

پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی آپریشنل وجوہات کے باعث فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔

پی اے اے کا کہنا ہے کہ مسافروں سے درخواست ہے تازہ ترین صورتحال کے لیے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطے میں رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاک بھارت کشیدگی؛ ایمریٹس نے پاکستان کیلئے پروازیں معطل کردیں
  • ملک میں فلائٹ آپریشنز کی عارضی معطلی کے باعث 62 پروازیں منسوخ
  • بھارتی فضائی کارروائی، 200سے زائد پروازیں منسوخ، 20ہوائی اڈے بند
  • پاک بھارت کشیدگی، دونوں ملکوں میں 550شیڈول پروازیں منسوخ
  • فضائی حملوں کے بعد بھارت میں ایلرٹ جاری، کئی پروازیں منسوخ کردیں
  • بھارت کا بزدلانہ حملہ: پاکستانی ایئرسپیس بند، تمام پروازیں منسوخ
  • بھارت کا بزدلانہ حملہ: پاکستانی ایئرسپیس بند، تمام پروازیں منسوخ،نوٹم جاری
  • وزیر اطلاعات، ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ، شرکاء کی گفتگو کے اہم نکات سامنے آگئے
  • پاکستان میں دہشتگردی کیلئے بھارتی سہولت کاری کے مستند شواہد سامنے آگئے