"یہ صرف اپنا دفاع تھا" حامد میر نے ایک اور ویڈیو شیئر کردی
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر صحافی حامد میر نے پاکستان میں بھارتی حملے کے بعد ایک اور ویڈیو شیئر کردی اور ساتھ لکھا کہ " یہ صرف اپنا دفاع تھا"۔
شیئر ہونے والی ویڈیو میں ایک تباہ طیارے کو دکھایا گیا جس کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ ساتھ لکھا دیکھا جا سکتا ہے کہ "پاکستانی ملٹری نے سی این این کو بتایا کہ اس نے بھارت کے طیارے مار گرائے ہیں جبکہ بھارت نے کہا ہےکہ اس نے پاکستان اور آزاد کشمیر میں مقامات کو نشانہ بنایا"۔
آگے چل کر کنٹری نیشن ٹی وی کا سکرین شاٹ دکھایا گیا جس کے مطابق پاکستان ایئر فورس نے انڈین رافیل طیارے اور ایس یو 30 مار گرائے ہیں۔
بھارتی حملوں میں شہید ہونے والوں کی متعدد مقامات پر نماز جنازہ ادا کر دی گئی
It was just self defense pic.
رائٹرز کے حوالے سے لکھا گیا کہ پاکستان ملٹری کے ترجمان نے بتایاکہ تین رافیل ، ایک ایس یو 30 اور ایک مگ 29 مار گرائے ہیں، یہی بات عرب نیوز نے بھی دہرائی ہے ۔
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
سینیٹر حامد خان سینیٹ قائمہ کمیٹی کی رکینیت سے مستعفی
—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر حامد خان سینیٹ قائمہ کمیٹی کی رکینیت سے مستعفی ہو گئے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیا۔
حامد خان نے کشمیر افیئر، قانون انصاف، کم ترقی یافتہ علاقے، تجارت اور تفویض کردہ قانون سازی کی کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا ہے۔
اس حوالے سے حامد خان کا کہنا ہے کہ کمیٹیوں سے رضا کارانہ طور پر بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر استعفیٰ دے رہا ہوں۔
قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانیوں کے چیئرمین ذیشان خانزادہ نے استعفیٰ دے دیا
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف زیادتیوں اور جھوٹے مقدمات پر احتجاجاً استعفیٰ دے رہا ہوں۔
حامد خان کا کہنا تھا کہ چھببیسویں آئینی ترمیم کے باعث کمزور عدلیہ سے انصاف نہیں مل رہا۔