بھارتی طیارے گرائے جانے کے بعد جے 10 سی طیارے بنانے والی چینی کمپنی کے شیئرز میں نمایاں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
بھارتی طیارے گرائے جانے کے بعد جے 10 سی طیارے بنانے والی چینی کمپنی کے شیئرز میں نمایاں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے جانے کے بعد چین کی معروف دفاعی کمپنی ”چینگدو ایرو اسپیس کارپوریشن“ کے شیئرز میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ کمپنی جدید ”J-10C“ لڑاکا طیارے تیار کرتی ہے، جو پاکستان ایئر فورس کے بیڑے کا اہم حصہ ہیں۔
پاکستان نے ہندوستانی جارحیت کے جواب میں تین رافیل سمیت پانچ بھارتی طیارے مار گرائے ہیں، جن میں سے بعض کو پاکستانی فضائیہ کے J-10C طیاروں نے نشانہ بنایا۔ اس مؤثر کارکردگی کے بعد چین کی دفاعی صنعت پر دنیا بھر کی توجہ مرکوز ہو گئی ہے، اور اسٹاک مارکیٹ میں چینی کمپنی کے شیئرز تیزی سے اوپر جا رہے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائیہ کی کامیابی نے نہ صرف بھارتی جارحیت کو ناکام بنایا بلکہ چین کے دفاعی ساز و سامان کی عالمی ساکھ کو بھی مزید مستحکم کیا ہے۔ J-10C طیارے پہلے ہی کئی ممالک کی دلچسپی کا مرکز تھے، اور اب ممکنہ طور پر ان کی عالمی مانگ میں اضافہ متوقع ہے۔
دوسری جانب، بھارت کو اس فوجی ناکامی کے باعث شدید سفارتی اور عسکری دباؤ کا سامنا ہے۔
بھارت کی نااہلی کی وجہ سے رافیل بنانے والی ”ڈسالٹ“ کمپنی کے شئیرز بری طرح نیچے آئے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک فوج کا منہ توڑ جواب مودی سرکار کو ہوش میں لانے کےلئے کافی ہے، پی ٹی آئی پاک فوج کا منہ توڑ جواب مودی سرکار کو ہوش میں لانے کےلئے کافی ہے، پی ٹی آئی پاک فضائیہ کی کارروائی میں 3 جدید رافیل طیارے تباہ، فرانسیسی کمپنی کے شیئرز گرگئے پاک بھارت کشیدگی: پاکستان اور بھارت کی اسٹاک ایکسچینچز میں شدید مندی چین نے پاکستان پر بھارتی حملے کو تشویشناک قرار دے دیا بھارتی حملہ: کئی گھنٹے بند رہنے کے بعد لاہور اور کراچی کی فضائی حدود پروازوں کیلئے بحال بھارتی جارحیت افسوسناک، دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں: عالمی برادریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کمپنی کے شیئرز کے بعد
پڑھیں:
پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز تاخیر کا شکار
کراچی:قومی ایئرلائن پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق پرواز PK-300 کو صبح 7 بجے روانہ ہونا تھا تاہم پرواز تاحال نہ جاسکی۔ پرواز کے مسافر لاونج میں انتظار کرنے پر مجبور ہیں جبکہ گراونڈ اسٹاف کی جانب سے روانگی کے وقت کے بارے میں واضح طور پر کچھ نہیں بتایا جارہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز کی متوقع روانگی کا وقت اب صبح 11 بجے بتایا جارہا ہے۔ مسافروں نے بروقت اطلاع فراہم نہ کرنے پر ائیرلائن انتظامیہ پر مایوسی اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔