بھارتی جارحیت کے بعد کرتارپور راہداری دوسرے روز بھی بند
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
بھارتی جارحیت کے بعد کرتارپور راہداری آج دوسرے روز بھی بند ہے ۔
دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوئی بھی بھارتی یاتری بارڈر ٹرمینل پر نہیں آیا جس کے باعث آج راہداری کے ذریعے کوئی بھی بھارتی سکھ یاتری یہاں نہیں پہنچا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدہ صورت حال.
دربار کے ذرائع نے بتایا ہے کہ راہداری آج بند ہے، بھارت نے کوئی یاتری بھیجا نہ ہم نے گیٹ کھولے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ نہیں بتا سکتے کہ کب تک راہدی بند رہے گی۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان جوابی کارروائی میں بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف : فوٹو فائلوزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے، پاکستان جوابی کارروائی میں بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔
برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی، پاک بھارت تنازع بند گلی میں داخل ہو رہا ہے۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس رافیل طیارے گرانے کے بعد ہم نے بھارتی ڈرون گرا کر نئی مثال قائم کی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی ڈرونز سے پاکستانی فوجی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، بھارتی ڈرونز سے لاہور کےدفاعی نظام کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی قیادت کر رہا ہے۔