بھارت کے 3 رافیل سمیت پانچ طیارے کتنے ناٹیکل میل اور کتنی بلندی پر گرائے گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت کی بزدلانہ کارروائی کے دفاع میں انڈین ایئر فورس کے پانچ طیارے گرائے گئے تھے جن میں تین رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔ پاکستان کے عسکری حکام نے انٹرنیشنل میڈیا کے نمائندوں کے سامنے طیاروں کو گرانے کے ثبوت پیش کردیے ہیں۔ حالیہ کشیدگی کے دوران بھارتی طیارے گرنے کے تمام واقعات لائن آف کنٹرول اور اس کے نزدیک علاقوں میں پیش آئے۔
رافیل 1:
یہ طیارہ بھلیسہ (Bhalessa) سے 23 ناٹیکل میل کے فاصلے پر، 288 فٹ کی بلندی پر مار گرایا گیا۔
رافیل 2:
دوسرا رافیل جموں سے 13 ناٹیکل میل دور، صرف 114 فٹ کی بلندی پر نشانہ بنایا گیا۔
رافیل 3:
تیسرا رافیل سرینگر سے 41.
Su-30MKI:
بھارت کا معروف جنگی طیارہ Su-30MKI سرینگر سے 19 ناٹیکل میل دور، 192 فٹ کی بلندی پر مار گرایا گیا۔
MiG-29:
پرانا مگر طاقتور MiG-29 طیارہ سرینگر سے 20.5 ناٹیکل میل کے فاصلے پر، 243 فٹ کی بلندی پر تباہ ہوا۔
مودی کو ایسا سبق ملنے والا ہے کہ دوبارہ جنگ کانام نہیں لے گا: مولانا عبدالغفور حیدری
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فٹ کی بلندی پر
پڑھیں:
پاک فضائیہ کے عقاب جھپٹے اور آناً فاناً 3 رافیل طیاروں سمیت 5 بھارتی طیاروں کو مار گرایا، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف : فوٹو فائلبھارت کے 5 طیارے گرانے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک فضائیہ کو سلام پیش کرتے ہوئے، قوم کو مبارکباد دی۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کو اپنے رافیل طیاروں پر بہت ناز تھا، پاک فضائیہ کے عقاب جھپٹے اور آناً فاناً 3 رافیل طیاروں سمیت 5 بھارتی طیاروں کو مار گرایا۔
وزیراعظم نے کہا کہ کل کیے گئے حملے میں بھارت کے 80 جہاز شریک تھے، ہم نے احتیاط سے کام لیا ورنہ بھارت کے 5 کے بجائے 10 طیارے گرتے، جو کہتے تھے پاکستانی روایتی جنگ میں پیچھے ہے، کل رات ان کا ہوش ٹھکانے آگیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج کی کارروائیوں سے بھارتی فوج کے قدم اکھڑ چکے ہیں۔
اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم نے اپوزیشن کو بھی بات چیت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھیوں سے اپنے چیمبر میں ملنے کو تیار ہوں، اس موقع پر دنیا کو پیغام دینا چاہیے کہ ہم سب ایک ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کے مکروہ حملے کا جواب دے کر اس تاریکی رات کو چاند رات بنا دیا، بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے بھارت کے ساتھ تانے بانے ملتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے اس دوست ملک کے سفیر کو بلا کر ڈیمارش کیا جس نے ہماری پیش کش کی حمایت کی، بھارت کو جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت کی توفیق نہیں ہوئی، بھارت میں جعفر ایکسپریس واقعے پر مذاق اڑایا گیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ 24 کروڑ عوام کو مبارکباد دیتا ہوں کہ ہماری فوج 24 گھنٹے تیار تھی، بھارت نے جو طیارے خریدے تھے ان پر اس کو بہت ناز تھا، چند دن پہلے بھارت کے رافیل طیارے اڑے ہماری ایئر فورس نے ان کی کمیونی کیشن لاک کر دی۔