اس کے بعد کیا کرنا ہے یہ ہم طے کریں گے۔
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
سٹی42: اپنے داخلی مسائل کو ایسکٹڑنلائز مت کرو اوراپنے ایکٹرنل پرابلمز کو انٹرنلائز نہ کرو۔
پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل احمد شریف نے یہ بات جمعہ کی سہ پہر اپنی نیوز کانفرنس میں دشمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہی تھی۔ دشمن نے اس مشورے کو نظر انداز کر دیا اور آج دس مئی کو صبح دو بجے پاکستان ائیر فورس کی تین ائیر بیسز پر براہ راست حملے کر کے پاکستان کو جنگ پر مجبور کر دیا۔
مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی
اب پاکستان مجبوراً جنگ کا آغاز کر چکا ہے۔
پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے پہلے خبردار کیا تھا کہ فوجی کارروائی بھارت کا آپشن ہو گا، بھارت نے فوجی کارروائی کی تو وہ جنگ شروع کرے گا، اس کے بعد کیا کرنا ہے یہ ہم طے کریں گے۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستان نے سرحد پار سے آنے والے دشمن ڈرونز کا توڑ تیار کرلیا
پاکستان نے سرحد پار سے آنے والے دشمن کے ڈرونز کا توڑ تیار کرلیا۔ عالمی میری ٹائم ایکسپو کے تیسرے روز پاکستانی ساختہ ڈرون جیمرگن صفرا توجہ کا مرکز رہی۔ صفرا گن ڈرونز کو مفلوج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
دفاعی میدان میں پاکستان کا بڑا کارنامہ، دشمن ڈرونز گرانے کیلئے جیمر گن بنالی۔ عالمی میری ٹائم ایکسپو کا تیسرا روز پاکستانی ساختہ ڈرونزاورجیمرگن صفرا توجہ کا مرکز رہی۔
صفرا گن،ڈرونز کو مفلوج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ نیشنل الیکٹرونکس کمپلیکس آف پاکستان نے صفرا کو تیار کیا، دو بیٹریوں پر مشتمل ڈرون جیمر گن 40 منٹ سے زائد تک ہزاروں فٹ بلندی پر اڑنے والے ڈرون کو جام کرسکتی ہے۔
ڈرون جیمر گن صفرا سرور کائنات حضرت محمد مصطفیٰﷺ کے تیروں کو داغنے والے کمان کا نام تھا۔