پاکستان کی فضائی حدود 10 مئی کو صبح 3:15 سے دوپہر 12:00 بجے تک عارضی طور پر بند رہے گی، ایئرپورٹس اتھارٹی
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
کراچی: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹر سے جاری اعلامیے کے مطابق 10 مئی 2025 کو صبح 3 بج کر 15 منٹ سے دوپہر 12 بجے تک ملک کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہے گی۔
یہ فیصلہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے، جس کا مقصد قومی سلامتی کو یقینی بنانا اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹنا ہے۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: لاہور کی فضائی حدود دوبارہ بند
ایئرپورٹس اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی سفری منصوبہ بندی میں اس وقتی پابندی کو مدنظر رکھیں اور اپ ڈیٹس کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی پاکستان کی فضائی حدود کراچی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی پاکستان کی فضائی حدود کراچی ایئرپورٹس اتھارٹی کی فضائی حدود
پڑھیں:
محرابپور،کارروائی میں پولیس اہلکار زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز) ٹھری میرواہ پولیس تھانہ کی حدود میں کار میں منشیات لیکر جانے والے منشیات فروش کو پکڑنے کی کوشش میں پولیس کانسٹیبل فقیر محمد شر کار کی ٹکر لگنے سے زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کر دیا، کورائی پولیس تھانہ کی حدود میں فیاض کلہوڑو سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے رہزن عوام اور پولیس کے تعاقب پر موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے، نوشہرو فیروز پولیس تھانہ کی حدود میں نوسرباز مویشی تاجر سید مومن شاہ کو نشہ آور سموسے کھلا کر 35 ہزار کی نقدی اور موبائل فون لے اڑا، پولیس کے مطابق وہ تحقیقات کر رہی ہے۔