اسرائیل کے جنوبی لبنان پر شدید فضائی حملے، شہریوں میں خوف و ہراس
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
بیروت: اسرائیل نے جمعرات کو جنوبی لبنان کے علاقے نبطیہ پر درجنوں فضائی حملے کیے، جو گزشتہ سال حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے بعد سے سب سے بڑا فضائی آپریشن قرار دیا جا رہا ہے۔
لبنان کی سرکاری خبر ایجنسی نیشنل نیوز ایجنسی (NNA) کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے نبطیہ ریجن میں پہاڑوں اور وادیوں کو نشانہ بناتے ہوئے دو لہروں میں شدید بمباری کی۔ حملوں کے باعث زوردار دھماکوں کی آوازیں پورے جنوبی لبنان میں سنائی دیں جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
رہائشی علاقوں میں شہری اپنے بچوں کو اسکولوں سے لینے کے لیے دوڑ پڑے جبکہ ایمبولینسیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو گئیں۔ لبنان کی وزارت صحت کے مطابق ایک شخص ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیل نے گزشتہ سال حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں شدید نقصان پہنچایا تھا اور جنگ بندی کے بعد سے لبنان میں وقتاً فوقتاً فضائی حملے جاری رکھے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
رامسوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت، شہریوں اورڈمپرایسوسی ایشن کے درمیان تصادم ،لیاقت محسود کی گارڈ کی فائرنگ
رامسوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی موت کے بعد صورتحال بگڑ گئی اور آل پاکستان ڈمپرز ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اور مشتعل شہریوں کے درمیان شدید تصادم ہو گیا۔جائے وقوعہ پر لیاقت محسود اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پہنچے تو علاقہ مکینوں نے انہیں گھیر لیا اور ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مشتعل افراد کی شدید نعرے بازی کے دوران ڈمپر ایسوسی ایشن کے مسلح گارڈز نے ہوائی فائرنگ کی، جس کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپرز ایسوسی ایشن کی گاڑیوں پر پتھرائو کیا۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی لیکن اس سے قبل ہی ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما اپنے ساتھیوں سمیت فرار ہو گئے۔