اسرائیل کیساتھ بالواسطہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، شامی صدراحمد الشرع
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
دمشق (اوصاف نیوز)شامی صدر احمد الشرع کہنا تھا کہ ان کا ملک حالیہ کشیدگی میں بگاڑ روکنے کیلئے اسرائیل کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کر رہا ہے۔
یہ بات انہوں نے جنوری میں عہدہ سنبھالنے کے بعد یورپ کے اپنے پہلے دورے کے دوران پیرس میں کہی ہے۔ اپنے اس دورہ کے دوران وہ وہ مغربی ممالک کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اسرائیل نے گزشتہ ہفتے شام کے کچھ حصوں پر فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کیا تھا اور کہا تھا کہ ان حملوں کا مقصد ملک میں دروز اقلیت کا تحفظ کرنا ہے جن پر حکومت نواز جنگجو حملہ کر رہے ہیں۔
پیرس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شامی صدر احمد الشرع نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے، صورتحال کو پرسکون کرنے کے لیے ثالثی کے ذریعے بالواسطہ بات چیت ہو رہی ہے۔ مقصد ہے کہ معاملہ قابو سے باہر نہ ہو۔ اس دوران انہوں نے ثالثوں کی شناخت نہیں بتائی۔
احمد الشرع کا یہ دورہ شام میں فرقہ وارانہ تشدد کے دوبارہ پیدا ہونے کے درمیان ہو رہا ہے۔ احمد الشرع نے 8 دسمبر 2024 کو بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام کا اقتدار سنبھالا تھا۔
یاد رہے یورپی یونین نے شام میں تیل، گیس اور بجلی کے شعبوں کے ساتھ ساتھ نقل و حمل، ہوا بازی اور بینکنگ کے شعبوں میں اپنی پابندیوں کو نرم کرنا یا ختم کرنا شروع کر دیا ہے۔
چینی بھی رافیل طیاروں کی تباہی کا مذاق اڑانے لگ گئے، گانا سوشل میڈیا پر وائرل
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: احمد الشرع کے ساتھ
پڑھیں:
کانگریس نے کشمیر کیساتھ ساتھ پورے ملک میں دہشتگردوں کو حمایت فراہم کی ہے، رویندر رینہ
بی جے پی لیڈر نے کہا کہ کانگریس نے محض سیاسی مفادات کے لئے قومی سلامتی کو داؤ پر لگایا ہے اور بھارت کی عوام کبھی بھی ایسے خطرناک ذہنیت کو معاف نہیں کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر کے صدر رویندر رینہ نے آج کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کانگریس نے جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں دہشت گردوں کو خفیہ طور پر حمایت فراہم کی ہے۔ رویندر رینہ نے کہا کہ کانگریس ملک کے ساتھ کھڑے ہونے کے بجائے، ایسے اقدامات کرتی رہی ہے جو ملک دشمن عناصر کو حوصلہ فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس نے محض سیاسی مفادات کے لئے قومی سلامتی کو داؤ پر لگایا ہے اور بھارت کی عوام کبھی بھی ایسے خطرناک ذہنیت کو معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن، خوشحالی اور ترقی کو یقینی بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔
انہوں نے ان باتوں کا اظہار آج اننت ناگ میں حالیہ سیلاب سے متاثرین علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے فروٹ منڈی بجباڈہ جا کر وہاں حالات کا جائزہ لیا اور کسانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی اور لفٹیننٹ گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے بنک قرضے کو معاف کر دینا چاہیئے اور جموں سرینگر قومی شاہراہ کو آمد و رفت کے قابل بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔