City 42:
2025-11-07@07:42:31 GMT

 زلزلے کے شدید جھٹکے

اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT

ویب ڈیسک:  بلوچستان کے ضلع خضدار اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ شہریوں نے زلزلے کو واضح طور پر محسوس کیا، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.

7 ریکٹر اسکیل پر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 20 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز خضدار سے 50 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا۔

پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان

زلزلہ ماہرین کے مطابق اس شدت کے جھٹکے معمولی نوعیت کے ہوتے ہیں تاہم شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

اسرائیل سے متعلق نئے پاسپورٹ ڈیزائن پر پروپیگنڈا، ڈی جی  پاسپورٹ نے  سینیٹ میں وضاحت پیش کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ڈی جی پاسپورٹ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں اسرائیل سے متعلق نئے پاسپورٹ ڈیزائن پر وضاحت دی ہے۔

نئے پاسپورٹ ڈیزائن پر سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے پر سینیٹ داخلہ کمیٹی میں بحث ہوئی۔اجلاس کے دوران ڈی جی پاسپورٹ نے بتایا کہ پاسپورٹ کا صرف ڈیزائن تبدیل کیا گیا اور سیکیورٹی فیچر مضبوط بنائے ہیں، اسرائیل سے متعلق پاسپورٹ پر واضح طور پر لکھا گیا ہے۔سینیٹرز کے پاسپورٹ مسائل حل کرنے پر کمیٹی نے ڈی جی پاسپورٹ کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

واضح رہے کہ بھارتی نیوز چینل کی جانب سے پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا کہ پاکستان نے اپنے پاسپورٹ سے یہ شق ہٹا دی ہے کہ یہ ’’اسرائیل کے لیے کارآمد نہیں‘‘۔ تاہم اس حوالے سے حکومت کی جانب سے وضاحت بھی سامنے آگئی تھی۔بھارتی نیوز چینل نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان غزہ میں 20 ہزار فوجی بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے تاہم حکام نے اس کی بھی تردید کر دی تھی۔

اسپیس ایکس اور اسٹار کلاؤڈ کا بڑا کارنامہ، دنیا کا پہلا خلا میں چلنے والا سولر ڈیٹا سینٹر لانچ

مزید :

متعلقہ مضامین

  • افغانستان بدستور افیون پیداوار کا بڑا مرکز، 2025 میں 20 فیصد کمی رپورٹ
  • اسرائیل سے متعلق نئے پاسپورٹ ڈیزائن پر پروپیگنڈا، ڈی جی  پاسپورٹ نے  سینیٹ میں وضاحت پیش کردی
  • افغانستان: عالمی سطح پر افیون کی 80 فیصد سے زائد پیداوار کا بڑا مرکز ، حیثیت تاحال برقرار
  • غزہ میں غذا کی شدید کمی، حماس نے اسرائیلی قیدی کی لاش واپس کردی
  • سیاسی زلزلہ متوقع! 27ویں آئینی ترمیم سے اقتدار کے ایوانوں میں ہلچل کا امکان
  • لاہور: شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے والا گروہ گرفتار، نقب زن گینگ بھی دھر لیا گیا
  • پی آئی اے کا بین الاقوامی آپریشن شدید متاثر
  • امریکی تاریخ میں طاقتور نائب صدر رہنے والے ڈک چینی چل بسے
  • محسوس ہوتا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم پر کام شروع ہو چکا، ملک محمد احمد خان
  • رامسوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت، شہریوں اورڈمپرایسوسی ایشن کے درمیان تصادم ،لیاقت محسود کی گارڈ کی فائرنگ