جعلی ایڈوائزریاں جاری کی جا رہی ہیں، شہری افواہوں پر یقین نہ کریں، ڈی سی لاہور
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
ڈی سی آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہریوں کی حفاظت ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت آگاہی فراہم کی جائے گی۔ مبینہ جعلی ایڈوائزری، جس پر ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ کے دستخط دکھائے گئے، اس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ واہگہ بارڈر کے قریب ایک سکیورٹی واقعہ پیش آیا ہے جس میں متعدد افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ واہگہ بارڈر اور ملحقہ علاقوں سے متعلق سکیورٹی الرٹ پر مبنی ایک ایڈوائزری کو جعلی قرار دیدیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کے دفتر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واہگہ بارڈر یا آس پاس کے علاقوں میں کسی قسم کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور شہریوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایڈوائزری جعلی ہے، شہری افواہوں پر یقین نہ کریں۔
مزید کہا گیا کہ شہریوں کی حفاظت ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت آگاہی فراہم کی جائے گی۔ مبینہ جعلی ایڈوائزری، جس پر ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ کے دستخط دکھائے گئے، اس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ واہگہ بارڈر کے قریب ایک سکیورٹی واقعہ پیش آیا ہے جس میں متعدد افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق مسلح افواج نے برکی، بیدیاں اور بی آر بی کینال کے راستوں پر کنٹرول سنبھال لیا ہے اور شہریوں کو فوری انخلا کی ہدایت کی گئی ہے۔
جعلی ایڈوائزری میں کہا گیا تھا کہ ڈی ایچ اے فیز 8، عسکری 11، پیراگون سٹی اور گرین سٹی کے مکین اپنے ہمراہ اصل شناختی کارڈز، ضروری ادویات اور طبی سامان رکھ کر فوری طور پر علاقہ خالی کریں۔ ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صرف سرکاری اور مستند ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر ہی بھروسہ کریں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جعلی ایڈوائزری واہگہ بارڈر ڈپٹی کمشنر کہا گیا
پڑھیں:
بھارتی سائبر حملوں کے خدشات‘ کابینہ ڈویژن نے تمام ڈویژنز کو ایڈوائزری جاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کی جانب سے پاک بھارت کشیدگی کے درمیان سائبر حملوں کے پیشِ نظر ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری کے مطابق دشمن عناصر موجودہ حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سائبر حملوں میں غلط معلومات پھیلا رہے ہیں، سائبر حملوں کا مقصد پاکستان کے اہم نیٹ ورکس کو متاثر کرنا ہے۔(جاری ہے)
ایڈوائزری میں کہا گیا کہ یہ عناصر فریب پر مبنی پیغامات، فشنگ اسکیمز، جھوٹی کہانیوں سے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، دشمن عناصر غیریقینی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایڈوائزری میں سوشل میڈیا پر پاکستان پر سائبر حملوں سے متعلق غیر مصدقہ معلومات یا افواہیں ہر گز شیئر نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے، کہا گیا ہے کہ صارفین مشتبہ لنکس پر کلک نہ کریں۔نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کا کہنا ہے کہ غیر مصدقہ پیغامات، ای میلز یا سوشل میڈیا لنکس نہ کھولیں، صرف مستند ذرائع، سرکاری یا ایمرجنسی ذرائع سے ہی اپ ڈیٹس حاصل کریں۔ایڈوائزری میں عوام کو تنبیہ کی گئی ہے کہ واٹس ایپ یا سوشل میڈیا پر آنے والی افواہوں پر یقین نہ کریں۔