کلیم اختر:کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی محمد علی کی زیر صدارت ہیڈآفس میں اہم اجلاس، پنجاب بھر میں قائم ڈائریکٹوریٹس آف سوشل سیکورٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرز نے بذریعہ زوم لنک اجلاس میں شرکت کی ،ہفتہ وار اورماہانہ کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی،ورکرزکی رجسٹریشن ،ادارے کےریونیو کوبہتر بنانے کیلئےکمشنر سوشل سکیورٹی نےبڑےفیصلے کئے،سوشل سکیورٹی سے غیر رجسٹرڈ ورکرز کی نشاندہی پرمتعلقہ ڈائریکٹر کیخلاف محکمانہ کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔
پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان
کمشنر سوشل سکیورٹی محمد علی کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹرز کی کارکردگی پرفارمنس رپورٹ میں لکھی جائے گی۔
کمشنر کا ڈائریکٹوریٹ آف رحیم یار خان میں فوری طورپر مستقل ڈائریکٹر تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
ڈائریکٹوریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ہفتہ میں تین روز آن لائن اجلاس ہونگے۔
کمشنر کا ورکرز کی سہولت اور آسانی کیلئے شاہدرہ ڈسپنسری کو بہتر جگہ پر شفٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
علی امین گنڈا پور کا اڈیالہ جیل کی جانب پیدل مارچ، پولیس سے تلخ کلامی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سوشل سکیورٹی
پڑھیں:
محسن نقوی کی مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمدافضل اور بیٹے کو شہید کرنے کے واقعہ کی مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمدافضل اور بیٹے کو شہید کرنے کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل کو خراج عقیدت پیش کیا، کہاکہ اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل فرض شناس، محنتی اور قابل افسر تھے۔
جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے
وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید اسسٹنٹ کمشنر محمدافضل کے خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل اور انکے بیٹے کو شہید کرنے والے درندے عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے۔